دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی انعامی تقریب بی سی سی آئی کی تھی،عالمی کہنا توہین،میزبان پاکستان جان بوجھ کر نظرانداز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی انعامی تقریب کیلئے سجائے سٹیج سے میزبان پاکستان کو نکالے جانے پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر طوفان ہے،سابق کرکٹرز کا شور ہے کہ بھارتی فتح اس ہنگامے میں دب گئی ہے۔یوں بھارت نے جاتے جاتے بھی اچحا خاصا وار کیا ہے۔
وسیم اکرم اورشعیب اختر سمیت متعدد اہم ناموں نے سوالات اٹھائے ہیں۔بھارتی بورڈ کے صدر راجربینی موجود تھے۔آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ تھے اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او دبئی سٹیڈیم میں تھے لیکن انہیں نہیں بلایا گیا۔شعیب اختر نے کھل کر تنقید کی ہے،وسیم اکرم نے بھی اسے افسوسناک کہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کی پریزنٹیشن تقریب میں ان کی غیر موجودگی نے بڑے سوالات کھڑے کر دیے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے ابھی تک کسی سرکاری تقریب کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔
ایسا لگتا تھا کہ جیسے یہ بی سی سی آئی کی تقریب ہو،اسے آئی سی سی ایونٹ کی تقریب کہنا تقریب کی توہین تھی۔