پاکستان سر کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکا اترگیا،بورڈ صدر کیوں غائب
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
Image by BCB
پاکستان سر کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکا اترگیا،بورڈ صدر کیوں غائب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی،بلکہ یاد گار وائٹ واش کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔کپتان نجم الحسن شانتو اور ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوڑا سگھے سمیت کئی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھلاڑی اترے۔ٹیم کے باقی اراکین آج جمعرات کی صبح ڈھاکا پہنچیں گے۔
بنگلہ دیشز کرکٹ بورڈ کے نئے صدر فاروق احمد ایئرپورٹ نہیں پہنچے۔وہ اس وقت آئی سی سی کے اجلاس کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہیں، اس لیے بورڈ کے صدر کی واپسی پر ٹائیگرز کا باضابطہ استقبال بعد میں طے کیا جائے گا۔شانتو کی زیرقیادت بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا — پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز کے فیصلہ کن کھیل میں چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔