لاہور،کرک اگین رپورٹ
حکومت کو اپنی پسوڑی پڑی،ورلڈکپ کیلئے فیصلہ نئی حکومت کرے گی،نجم سیٹھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کےباوجود پاکستان کے ورلڈ کپ کے لئے بھارت جانے کے سارے معاملہ کو حکومت کے کندھوں پر ڈال دیا ہے۔اپنے ہاتھ کھڑے کئے ہیں۔آئی سی سی کو کل مشروط رضامندی جاری کردی۔نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ جے شاہ کو میری بات دیر سے سمجھ آئی ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کا معاملہ الگ ہے۔ایشیا کپ کامعاملہ الگ ہے۔ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھیجنے کا معاملہ ابھی وقت سے قبل ہے،حکومت کا علم نہیں کہ کل ہو نہ ہو۔وہاں اپنی پسوڑی پڑی ہے۔میں ان سے ابھی کیا بات کروں کہ ورلڈکپ کیلئے جانا چاہئے یا نہیں۔ہوسکتا ہے کہ ورلڈکپ کے وقت اور حکومت ہو۔
دورہ سری لنکا،پاکستان کے 16 کھلاڑی،کون آئوٹ،کون باہر
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات درست ہیں۔کرکٹ ہوسکتی ہے۔میچز جاری ہیں۔ایشیا کپ کے کچھ میچز لے آئے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ بھارت کے معاملہ میں ہم جذباتی ہوںلیکن سچی بات یہ ہے کہ اس کا فیصلہ حکومت وقت کرے گی کہ ہم نے جانا ہے یا نہیں۔دوسرا کہاں کھیلنا ہے،اس کے بعد دیکھیں گے کہ احمد آباد میں جانا ہے یا نہیں۔
نجم سیٹھی کو تلخ،سخت اور دلچسپ جملوں کا سامنا کرنا پڑا،عمران خان کے احتجاج کا بھی خوب ذکر ہوا لیکن اس کے بعد بھی ہم نے کرکٹ کھیلی۔بگ تھری کے وقت ہمیں کہا گیا تھا کہ شامل رہنا ہے یا نہیں۔اس کے بعد ہم اس میں شامل ہوئے۔
ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک،بغیر رنزکے 8 وکٹیں
بنگلہ دیش کی رنز کے بعد بال کی مار،افغانستان کپتان ہسپتال منتقل
میری سیٹ کے الیکشن کا فیصلہ 7 دن میں ہوجائے گا،ذکا اشرف نے اتفاق سے آناہوا تو چھوڑدوں گا۔میری مدت 20 یا 21 جون تک ہے،ہوسکتا ہے کہ مدت بڑھ جائے لیکن میراماننا ہے کہ فیصلہ ہوناچاہئے۔بھارت کے پاس پیسہ ہے۔براڈ کاسٹرز ان کے ہیں۔ویورزبھی انکے اور پیسہ بھی ادھر ہے اب بگ تھری سے بگ ون ہوگیا ہے۔