میلبرن،لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بابر اعظم سے ڈومور کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہرحال میں ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی درکار ہے۔رمیز راجہ کے مطابق انہوں نے پاکستانی کپتان سے کہا ہے کہ ٹرافی سے کم پر واپسی کا مت سوچیں۔
ادھر ایم سی جی میں تیاریاں مکمل ہیں۔اتوار 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا ٹاکرا ہوگا۔
اس ایونٹ کے لئے آئی سی سی نے سابق پاکستانی کرکٹ کپتان محمد حفیظ کو پاکستانی وآئی سی سی سفیر بنادیا ہے۔حفیظ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔وہ 2 میچز میں بطور سفیر میدان میں اتریں گے۔
پاکستان اور بھارت کے ورلڈٹی 20 میچ کو ایک لاکھ تماشائی گرائونڈ میں دیکھیں گے۔دنیا کے بڑے فینز میدان میں ہونے والا میچ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھاجائے گا۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ،ٹاس سے فوری نتیجہ،پچ سے سرپرائز
پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز میں جاری حالیہ سرد مہری،بیان بازی اور سخت دھمکیوں کے تناظر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ایسا کچھ چل رہا ہے یا نہیں۔یا پھر وہی پیار ومحبت ہے جو ایشیا کپ میں دکھائی دی۔حیران کن طور پر کھلاڑیوں میں ایسا کوئی تنائو نہیں ہے۔دونوں میں ویسے ہی گرم جوشی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ کل میچ میں کچھ جوش دکھائی دے۔