لندن۔کرک اگین رپورٹ۔دی ہنڈرڈ،انگلینڈ بورڈ کا پاکستانی کھلاڑیوں کو کھلانے کا اعلان،بھارتیوں کو شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارتی لابی کو انگلینڈ میں شکست۔دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بے دخلی کی کوشش ناکام ہوگئی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سب کو سیدھاکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی سلیکشن کیلئے اہل ہونگے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ 4 بھارتی ملکیت والی ہنڈریڈ فرنچائزز پاکستان سمیت تمام ممالک کے کھلاڑیوں پر غور کریں گی۔کھیل کے قانون سازوں کے اس اقدام کا مقصد سلیکشن پر ایک بڑے تنازعہ کو دور کرنا ہے اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ٹیمیں دونوں ممالک کے درمیان مخالفانہ تعلقات کی وجہ سے سیاسی ردعمل کے خوف سے اس سال کے مقابلے کے لیے پاکستان سے کھلاڑیوں کو بھرتی نہیں کریں گی۔
ایم آئی لندن، سدرن بریو، سن رائزرز لیڈز اور مانچسٹر سپر جائنٹس سبھی انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں کو کنٹرول کرنے والی کمپنیوں کا حصہ یا مکمل ملکیت ہیں۔ آئی پی ایل کی ملکیت والی کسی فرنچائز نے جنوبی افریقا ٹی 20مقابلے، آئی ایل ٹی 20یا ریاستہائے متحدہ میں میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں کیا۔
منگل کو ای سی بی نے ٹیموں کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے: “تمام آٹھ ٹیمیں کرکٹ کی کارکردگی، دستیابی اور ہر ٹیم کی ضروریات کی بنیاد پر انتخاب کا عہد کرتی ہیں۔کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا کہ ہر کوئی چاہے اس کی نسل، جنس، عقیدے، قومیت یا دیگر سے تعلق رکھتا ہو، محسوس کر سکے کہ وہ ہمارے کھیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ شروع سے ہی ایک رہنما اصول رہا ہے اور جو کچھ ہم کرتے ہیں اس کے دل میں رہتا ہے۔
ٹورنامنٹ کو چلانے کے لیے ذمہ دار گورننگ باڈی کے طور پر ای سی بی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ امتیازی سلوک کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس طرح کے کسی بھی طرز عمل سے نمٹنے کے لیے سخت کارروائی کرنے کے لیے ضابطے موجود ہیں۔ کھلاڑیوں کو ان کی قومیت کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔اوراب 11 اور 12 مارچ کو لندن میں ہونے والی نیلامی کے لیے 60 سے زائد پاکستانی کھلاڑی 964 میں شامل ہیں۔
