دبئی،کرک اگین رپورٹ۔سسٹم کی نااہلی،پاک بھارت میچ کی اہمیت اب کم ہونے لگی،رمیزراجہ کی تنبیہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مستقبل میں پاکستان بھارت میچ کی اہمیت کم ہونے کا خطرہ ظاہر کردیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست اور چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کے اخراج کے بعد رمیز راجہ بول رہے تھے۔
رمیز سپیک میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہی رہا تو پاک بھارت میچ کی اہمیت کم ہوجائے گی،کیونکہ سب کو پہلے سے علم ہوتا ہے کہ پاکستان ہارے گا،اس لئے پورے سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔