ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے لوگ اچھے ہیں،حالات اچھے نہیں،بھارتی ٹیم نہیں آئے گی،ہربھجن سنگھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں۔دن بدن خراب ہیں۔پاکستان کے لوگ بھی پریشان ہیں۔اگر سکیورٹی ایشوز ہیں تو بھارت چھوڑیں،اور ٹیمیں بھی پاکستان نہیں جائیں گی۔اپنے حالات بہتر کرو۔چند روز قبل پاکستان میں احتجاج پر آگ لگی ہوئی تھی۔میں نے پہلے بھی کہا تھا،اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان نہیں جارہے۔پاکستان کے لوگ اچھے ہیں۔ان سے ہمیں پیار ہے۔ان کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن حالات بہترکرنے والے بہتر کریں۔آپ چیمپئنز ٹرافی کو آگے بڑھائیں۔حالات خراب نہ کریں۔
چیمپئنز ٹرافی پر نیا ٹوئسٹ،بھارت سے دھمکیاں آنے لگیں،پاکستانی شرط مسترد
ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ ٹیم انڈیا دبئی میں کھیلے،باقی میچز پاکستان میں ہوجائیں،کچھ بھی کریں۔ایک سوال کے جواب میں بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کو لگتا ہے کہ بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ ہورہا ہے اور اس میں نہیں آنا تو مت آئیں۔بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔چیمپئنز ٹرافی ہر حال میں ہونی چاہئے۔