نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ٹائم آئوٹ ڈرامہ پر سری لنکن کپتان کا آفیشل رد عمل آگیا،شکیب الحسن کا جواب بھی آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ ڈیڈ ہونے کے باوجود نہایت ایمیت کا حامل بنا رہا،دونوں ممالک جیت کی امید کررہے تھے لیکن ایک نے جیتنا تھا،دونوں کی ضرورت سیمی فائنل نہیں بلکہ ٹاپ 8 تک ممکنہ اور حتمی رسائی تھی لیکن سری لنکا کو 6 پوائنٹس کا جو موقع تھا،وہ کارآمد نہ نکلا۔بنگلہ دیش 3 وکٹ سے جیت گیا ہے۔
اس میچ میں اینجلیو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ نے ایک نیا کٹہ کھول دیا۔سارادن اس پر بحث رہی،اس کے بعد میچ میں گرماگرمی رہی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہنگامہ ،جھگڑا،آخرکار بنگلہ دیش نے اپ سیٹ کردیا،سری لنکا کو شکست
میچ کے بعد آئی سی سی پرائز سرمنی میں خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن لمحہ تھا۔یہ پورے سسٹم کی ناکامی تھی۔میتھیوز کے پاس آلات کی کمی تھی لیکن اسے موقع نہ ملا۔اس کے پاس 5 سیکنڈز باقی تھے۔ایسے میں امپائرزدرست فیصلہ نہ کرسکے اور دانس مندانہ فیصلہ نہ کرسکے اور مجھےیہ دیکھنا اچھا نہ لگا۔
بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ میرے پاس ایک فیلڈر آیا،اس نے بتایا،میں نے امپائر سے بات کی۔قانون کے مطابق یہ آئوٹ تھاتو آئوٹ تھا لیکن یہ درست تھا یا غلط تھا۔اس پر بات ہوسکتی ہے۔،مجھے غلط کہا جاسکتا ہے،یہ قابل بحث ہوگا مگر قانون یہ تھا کہ وہ2 منٹ میں کریز پر آکر چارج سنبھالتے لیکن وہ نہ کرسکے۔
سری لنکا کی بھی ٹائم آئوٹ پر امپائرز سے بات،کھلاڑیوں میں گالم گلوج