| | | | | |

وفاقی دارالحکومت کی ٹیم جنوبی پنجاب میں بے بس،ملتان سلطانز سے ہارگئی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

وفاقی دارالحکومت کی ٹیم جنوبی پنجاب میں بے بس،ملتان سلطانز سے ہارگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وفاقی دارالحکومت  کی ٹیم جنوبی پنجاب میں ملتان سلطانز کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری فتح،اسلام آباد بھی اب ناکام کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔سلطانز کی سنسنی خیز 5 وکٹ کی جیت۔

منگل کی شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 145 رنزکا تعاقب عقل مندی سے کیا،پچ مشکل ہونے کے باوجود کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی۔اسلام آباد پر پہلا حملہ اننگ کی پہلی بال پر کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے اپنے کھلاڑی عماد وسیم نے رضوان کا آسان کیچ ڈراپ کرکے کیا۔دوسری جانب ڈیوڈ مالان اگر چہ صفر پر گئے لیکن رضوان نے ملنے والے چانس کا فائدہ اٹھایا اورریزا ہینڈرکس کے ساتھ مل کر71 رنزکی شراکت بنائی۔رضوان کو کپتان شاداب خان نے 43 کے انفردای اسکور پر ایل بی کیا۔انہوں نے 33 بالز کھیلیں۔نئے بیٹر یاسرخان11 بالز پر 8 رنزکے ساتھ عماد وسیم کا شکار بنے۔افتخار احمد ہینڈرکس کاساتھ دینے آئے۔دونوں نے تھوڑا سست کھیلا۔ایک موقع پر سلطانز کو جیت کیلئے23 بالز پر 38 رنزکی ضرورت تھی۔ریزا ہینڈرکس نے اننگ کے17 ویں اوور میں چھکا اور 2 چوکے لگاکر  میچ بدل دیا۔یہ اوور شاداب خان کا تھا۔18 رنز کا مہنگا اوور تھا۔انہوں نے رواں سیزن کی مسلسل دوسری ہاف سنچری کی۔تیمال ملز نے 125 کے مجموعی اسکور پر خطرناک بیٹرریزا ہینڈرکس کی وکٹ لے لی،ان کا کیچ شاداب خان نے لیا،وہ46 بالز پر 58 کرگئے،انہوں نے6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ٓآخری اوور میں 4 رنز درکار تھے۔افتخار 18  رنزپر رہے۔ملتان سلطانز نے ہدف ایک بال  قبل 5 وکٹ پر پوراکیا،میچ5 وکٹ سے جیت کر مسلسل دوسری فتح نام کی۔

نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 27 رنز دےکر 2 وکٹیں لیں۔عماد وسیم نے 4 اوورز میں 22 اور شاداب خان نے اتنے اوورز میں 35 رنز دیکر ایک ایک وکٹ لی۔تیمال ملز نے بھی ایک  وکٹ لی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو کھلایا۔مہمان ٹیم اننگ کی آخری بال پر 144 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آغا سلمان نے 52 رنزبنائے۔جارڈن کاکس41 کرسکے۔عباس آفریدی نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اننگ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

پی ایس ایل 9،خوشدل شاہ کے تعاون کے باوجود اسلام آباد ملتان میں ڈھیر

ملتان سٹیڈٰم میں سجے ڈرامے کا سنسنی خیز اختتام، ملتان سلطانز نے آخری لمحات میں جیت اپنے نام کرلی ، اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست تفصیل کے مطابق ملتان سلطان کی اننگز کاآغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا نسیم شاہ کی پہلی گیند پررضوان کاکیچ عماد وسیم نے گلی میں گراد دیا جس کے بعد رضوان نے ٹیم کو سنبھال کرچلے مگر چھ کےچھ کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ میلان صفر پر نسیم شاہ کے ہاتھوں بولڈہوگئے جس کے بعد ریزا ہینڈریکس اور رضوان ک درمیان 77 رنز کی ساجھےداری ہوئی رضوان چھ چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 43رنزبناکرشاداب کی گیند پر ایل بی ڈبیلوہوگئے 96کے مجوعی سکور پر یاسر خان عماد وسیم کےگیند پراونچا شارٹ کھیل کر باونڈری پر آوٹ ہوگئے دو فیلڈز کی کمبی نیشن بناتے ہوئے کیچ پکڑا،جس کے بعد ہینڈ نے شاداب کے ایک اوور میں 18رنز بٹور کر میچ کودلچسپ بنادیا انہوں نے دو چوکے ایک چھکا لگایا انکی اننگز کاخاتمہ ملز نے فہیم اشرف کے ہاتھوں کرایا ہینڈرکس چھ چوکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 رنز بناسکے انہوں نے پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری سکور کی، وہ اآوٹ ہوئے تو مجموعی سکور125تھاجس کے بعدڈیو ویلی اور افتخار نے کھیل کو آگے بڑھایا اور مقررہ ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل پورا کرلیا اورجیت سلطانز کے نام کردی دونوں نے بالترتیب 8اور18رنز بنائے نسیم شاہ نے دو،شاداب، ملز اور عماد نے ایک وکٹ حاصل کی اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کرنے کو ترجیح دی اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، 9 کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ الیکس ہیلز کی صورت میں گری جب وہ 2 کے انفرادی سکور پر خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے بالر شان بیولی تھے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولنز منرو 8 رنز بنا کر محمد علی کی بال پر بالڈ ہوگئےاس موقع پر آغا سلمان اور جارڈن کوکس نے ٹیم کو سنھبالا اور 68 کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سکور کو 82 رنز تک پہنچایا۔ جارڈن کوکس اسامہ میر کی گیند پر 42 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت داری میں اعظم خان آغاسلمان کا ساتھ دینے کریز پر آئے اور چوکے سے اپنی اننگ کا آغاز کیا، لیکن وہ دو باؤنڈریز لگانے کے بعد اسامہ میر کی بال اپنا کیچ ویلی کو دے بٹھے، انہوں نے 13 رنز بنائے عماد وسیم عباس آفریدی کی گیند پر کوئی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان شاداب آغا سلمان کا ساتھ دینے آئے، سلمان آغا نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی سکور کی۔ شاداب خان بھی عباس آفریدی کی گیند پر 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔سلمان آغا 52 رنز بنا کر خوشدل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فہیم اشرف 1 رن بنا پائے، عبید شاہ بھی کوئی کھاتہ کھولے بغیر پوییلین جا پہنچے سلطانز کی طرف عباس آفریدی، محمد علی نے 3-3 اسامہ میر 2، ڈیوڈ ویلی1 ، وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *