| | | | | | | | | | | | | | | |

ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی رونمائی،16 کپتان شریک،بابر اعظم کی سالگرہ نے سماں باندھ دیا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کا فوٹو سیشن ہوگیا۔میلبورن میں دنیا بھر کی16 ٹیموں کے کپتانوں کا مختلف انداز میں فوٹو سیشن ہوا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی شریک تھے۔16 ٹیموں کے کپتانوں کا گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستانی ٹیم کا روانگی کے وقت ایک منصوبہ فلاپ

ایک اور کام بھی ہوا ہے،جیسا کہ ذکر ہوچکا تھا کہ پاکستانی کپتان کی آج سالگرہ ہے تو ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی رونمائی کے دوران جب تمام کپتان ایک ساتھ تھے رو آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے زیر انتظام بابر اعظم کے لئے سالگرہ کیک کاٹا گیا،اس میں بھی سب شریک تھے۔

آئی سی سی  اور کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں مہم کی تصاویر جاری کرکے بابر اعظم کے لئے یادگار سالگرہ کردی ہے۔

بابر اعظم بادشاہ،شاداب خان وزیر بن گئے،کپتان کی سالگرہ کو منفرد کردیا

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا آغاز کل 16 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے میچزکے ساتھ ہورہا ہے۔22 اکتوبر کو سپر 12 شروع ہوگا۔23 اکتوبر کو میلبورن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی وگروپ سیشنز کی اور تساویر بھی جاری ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *