| | |

بابر اعظم بادشاہ،شاداب خان وزیر بن گئے،کپتان کی سالگرہ کو منفرد کردیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کی سالگرہ کو  شہنشاہی انداز میں منالیا ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جب اکتوبر ک ی تاریخ 15 ہوئی تو شاداب خان نے شانداز انداز،منفرد الفاظ کے ساتھ اپنے کپتان کی سالگرہ وش کی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم آج 15 اکتوبر کو 28 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔وہ 15 اکتوبر 1994 کو پیدا ہوئے ہیں،اس لئے آج کے بعد 29 ویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔

شاداب خان جو کہ محدود اوورز ٹیم میں ان کے ڈپٹی ہیں،انہوں نے کچھ اس انداز میں مبارکباد دی ہے کہ آپ کے ساتھ اتار چڑھائو کا یہ سفر انتہائی حیرت انگیز رہا ہے۔آپ باد شاہ ہیں اور میں وزیر۔مجھے آپ کا وزیر ہونے پر فخر ہے۔دعا ہے کہ آپ اسی طرح رنزبناتے رہیں،ریکارڈز بناتے رہیں۔سالگرہ مبارک ہوبھائی۔

نیوزی لینڈ کی لڑکی نے شاداب خان کو شادی کی پیشکش کردی

پاکستانی کپتان آج اپنی سالگرہ میلبورن میں منائیں گے،جہاں ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کا فوٹو سیشن بھی ہوگا۔ایک یاد گار لمحہ  ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *