| | |

ڈیوڈ وارنر کا منفرد اعزاز،دنیائے کرکٹ میں کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کرکٹر

 

 

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے  214 رنزکا ہدف دیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کا منفرد اعزاز،دنیائے کرکٹ میں کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کرکٹر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈیوڈ وارنر ہر فارمیٹ میں اپنے 100 ویں میچ میں 50 سے زیادہ سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔۔آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو ہوبارٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  کے دوران  ففٹی پلس اسکور کے ساتھ تاریخ رقم کردی ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ وارنر نے اس سے قبل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

وارنر نے 100 ویں ون ڈے میں2017 میں بنگلورو کے ایم چناسوے اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف 124 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا نے میچ 21 رنز سے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *