شارجہ :کرک اگین رپورٹ۔جیت اور میچ فیس سیلاب متاثرین کے نام،کپتان کاوکٹ کیپر پر اعتماد،یہی ٹیم بہتر،بابرکا بھی تذکرہ،کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 3 ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی ۔کپتان سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی کا سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان۔کپتان آغا کہتے ہیں کہ ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔۔
شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
مائیک ہیسن جب سے کوچ آئے ہیں،ہم سجھتے ہیں کہ یہی ٹیم ہی ہے اور اسے ہی کھیلنا چاہئے۔ہم ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں اور ہم اسے جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ پوری ٹرائی سیریز میں مختلف ٹوٹل کئے ہیں۔پچ کی کنڈیشنز دیکھی جاتی ہیں۔جب میں بیٹنگ کررہا تھا تو مجھے لگا کہ 130 رنز بھی وننگ سکور ہونگے۔اگر اہم دنیا کی بیسٹ سپن بائولنگ افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرسکتے ہیں تو کسی کو بھی ہراسکتے ہیں۔
نواز نائٹ،پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر سہہ ملکی کپ جیت لیا
شارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس ٹیم پر پورا یقین ہے۔ہم نے تمام باکسز ٹک کرلئے ہیں۔ہم ٹیم کے طور پر کھیلتے ہیں۔دو سپنرز کی کافی بات ہوتی ہے۔ہم کنڈیشنز کے مطابق کھلاتے ہیں،آج ہم نے 3 سپنز کھلائے۔محمد نواز کو لوگ غلط گمان کرتے ہیں،وہ بیٹر بھی ہیں اور بہترین سپنر بھی۔میری اور نواز کی شراکت اور نواز کی بائولنگ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔وکٹ کیپر محمد حارث کو ہم نے نمبر 3 سے اٹھاکر نیچے بیٹنگ کیلئے بھیجا ہے۔وہ قربانی دے رہا ہے،لوگ اسے نہیں دیکھتے۔وہ ایک کریکٹر ہیں۔میں ان کے ساتھ ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں۔محمد نواز کے بارے میں اگر بابر اعظم کہتے ہیں کہ وہ میچ ونر ہیں تو بابر اعظم درست ہی کہتے ہونگے۔آپ کیسے کسی ٹیم کو نمبر ون یا سیکنڈ کہہ سکتے ہیں ۔ہم اسے نہیں دیکھتے۔لوگ آئی سی سی رینکنگ کے طور پر دیکھتے ہونگے۔ہمارا اس سے کیا کام،میچ کے روز اچھا کھیلے تو نمبر ون ہی ہوئے۔سہہ ملکی ایشیا کپ کی تیاری کیلئے تھا۔جیتنے سے فائدہ ہوگا لیکن اگر ایشیا کپ ہارگئے تو اس جیت کا کیا فائدہ۔یہ ہارجاتے لیکن ایشیا کپ جیت جائیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم زیادہ چھکے لگائےیا نہ لگائے لیکن ایونٹ جیتے،مجھے یہی بہتر لگتا۔بے شک ایشیا کپ میں چھکوں میں ہم لاسٹ پر ہوں لیکن ایشیا کپ جیت جائیں۔گویا وہ اپنے بیٹرز کا دفاع کررہے تھے۔
