احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا بڑا میچ آگیا،یہ میچ ہے یا پھر ورلڈکپ ہی ہے۔احمد آباد میں ہزاروں کی تعداد میں فینز نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس پر پہنچ چکے ہیں۔لوگوں کی بہت بڑی تعداد سڑکوں پر ہے۔روڈز بند ہیں۔ٹریفک معطل ہونے لگی ہے۔پارکنگ ایریا میں کاریں ہی کاریں ہیں۔
گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو
بھارت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہی یہ سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔اس وقت میچ کے آغاز میں کئی گھنٹے باقی تھے۔
اسٹیڈیم کے باہر بلیک میں ٹکٹیں فروخت ہورہی ہیں۔سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل نے کہا ہے کہا کہ احمد آباد میں اسٹیڈیم کے اندر اس وقت ماحول الیکٹرک ہے،مطلب بجلی کی طرح کے تیز،روشن اور گرم جذبات ہیں۔
ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچی ہیں،انہیں سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایاگیا اور پھر گرائونڈ کی جانب ان کا سفر ہوگا۔