عمران عثمانی
سال 2023 اورٹیسٹ کرکٹ،بابر اعظم کی ففٹی تک نہیں،ٹاپ اسکورر پاکستانی نژاد مگر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ رواں سال کے آخری ٹیسٹ میچز بھی ختم ہوگئے ہیں،اب دنیا بھر میں اگلے سال کے شروع میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگا۔سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ کے حوالہ سے بابر اعظم کیلئے مایوس کن رہا۔جب یہ سال شروع ہوا تھا تو وہ کپتان تھے اور انگلینڈ ،نیوزی لینڈ سے تاریخی ہوم سیریز کھیل رہے تھے لیکن جب یہ سال ختم ہوا،وہ کپتان بھی نہ رہے اور ساتھ میں گزشتہ سال کی طرح ٹاپ اسکورر بھی نہ بن سکے۔
سال 2023 اور ون ڈے کرکٹ،پاکستان ٹائٹل،بابر اعظم پوزیشن ،کپتانی سے محروم،پھر بھی ایک جگہ ٹاپ کرگئے
بابر اعثم رواں سال 2023 میں ٹیسٹ سنچری تو دور ہاف سنچری تک بھی نہ کرسکے۔انہوں نے 5 میچزکی9 اننگز میں صرف204 رنزبنائے۔ہائی اسکور 41 تھا جو کہ آج ہی میلبرن میں بنایا ہے۔22 کی معمولی اوسط تھی۔رضوان کے حالات بھی ایے ہیں ہیں۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 5 میچزکی 9 اننگز میں537 رنزبناکر نمبر ون رہے۔2 سنچریاں اور ایک ہاف سنچری تھی۔اس سال ٹاپ ٹیسٹ اسکور کون رہا۔جواب دلچسپ ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اگر چہ نہ بن سکا لیکن ایک پاکستانی نژاد ہی ٹاپ ٹیسٹ اسکور 2023 بنا ہے۔آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ 13 میچزکی 24 اننگز میں 1210 اسکور کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں نمبر ون رہے۔ 3 سنچریاں اور6 ہاف سنچریاں ہیں۔کوئی بیٹر ہزار رنز بنھی نہ کرسکا،سٹیون سمتھ 929 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹریوس ہیڈ 919 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی 671 رنزبناسکے۔
بائولنگ میں آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لائن 10 میچزمیں 47 وکٹ کے ساتھ پہلے،پیٹ کمنز 42 وکٹ کے ساتھ دوسرےایشون 41 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جسنب سے ابرار احمد 15 وکٹ کے ساتھ نمبر ون رہے ہیں۔شاہین کو 14 وکٹ ملی ہیں۔