| | | | |

سال 2023 اور ون ڈے کرکٹ،پاکستان ٹائٹل،بابر اعظم پوزیشن ،کپتانی سے محروم،پھر بھی ایک جگہ ٹاپ کرگئے

عمران عثمانی

سال 2023 اور ون ڈے کرکٹ،پاکستان ٹائٹل،بابر اعظم پوزیشن ،کپتانی سے محروم،پھر بھی ایک جگہ ٹاپ کرگئے۔سال 2023 ورلڈکپ ،ایشیا کپ کا سال تھا۔دنیا بھر میں سب ٹیموں نے اس کی تیاری کیلئے بھی ون ڈے میچز معمول سے زیادہ شیڈول کئے۔بھارت ایشیا کپ چیمپئن بنا۔آسٹریلیا ورلڈ چیمپئن بن گیا۔پاکستان دونوں ایونٹ کے فائنل تو دور اس سے بھی کہیں پیچھے رہا۔اس کے باوجود اس کے 2 بیٹرز ٹاپ 10 میں آئے ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ گزشتہ سال خاص کر اور اس سے گزرے سال میں بابرا عظم کا ہرجانب ،ہرفارمیٹ میں غلبہ تھا۔رواں برس ان کے حالات کمزور رہے ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں 950 روز سے زائد مسلسل پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن انہوں نے اسی سال کھوکر بناکھیلے ہی واپس پالی ہے لیکن ان کی پوزیشن بہر حال گزرے سالوں جیسی نہیں ہے۔

بھارت کے شبمان گل جنہوں نے گزشتہ ماہ بابرا عظم سے پہلی پوزیچن چھین لی تھی،وہ سال 2023 میں 29 میچزکی 29 اننگز میں1584 اسکور کے ساتھ دنیائے کرکٹ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔5 سنچریاں اور 9 ہاف سنچریاں ہیں۔63.36 کی بیٹنگ اوسط ہے۔ان کے ہم وطن ویرات کوہلی 27 میچزکی24 اننگز میں72.47 کی ایوریج سے6 سنچریاں،8 ففٹیز کے ساتھ 1377 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ویرات کوہلی کیلئے سال 2023 خوش قسمتی کا سال رہا،گزشتہ 4 سال سے وہ ناکامی پر تھے۔روہت شرما 27 میچزمیں1255 رنز،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 26 میچزمیں 1204 رنزکے ساتھ اگلی پوزیشنز پر ہیں۔

لیجنڈری کرکٹر عمران خان سے سیاسی میدان میں بیٹ چھین لیا گیا،پی ٹی آئی انتخابات سے آئوٹ

پاکستان کے بابر اعظم 25 میچزکی 24 اننگز میں 46.30 کی اوسط سے 1065 اسکور کے ساتھ ٹاپ لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔2 سنچریاں اور 10 ہاف سنچریز ہیں۔محمد رضوان 25 میچزکی 23 اننگز میں 63.93 کی اوسط کے ساتھ7 ففٹیز اور ایک سنچری کے ساتھ  1023 رنزبناکر ٹاپ 10 میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں سال 2023 کے دوران ان 9 پلیئرز کے ہی 1000 سے زائد اسکور ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کیلئے ایک اعزاز یہ ضرور رہا ہے کہ وہ سال بھر صرف 2 سنچریاں بناسکے لیکن ان کی 10 ففٹیز ہاف سنچریز میں تمام پلیئرز سے زیادہ ہیں۔کوئی بھی 10 ففٹیز نہیں کرسکا۔

افغانستان کیلئے بڑا ریلیف،بھارت کا دوسرا مگر اہم ٹی 20 کپتان زخمی

پاکستان کے لئے 4 سال کے قریب کپتانی کرنے والےبابر اعظم ایشیا کپ اور ورلڈکپ ناکامیوں کے بعد ون ڈے کرکٹ ہی نہیں بلکہ تمام فارمیٹ میں کپتانی سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئے۔

رواں سال کا بڑی ٹیموں کا آخری ون ڈے میچ آج جمعہ 22 دسمبر اور کل ہفتہ 23 دسمبر کی درمیانی شب نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسلامک فوبیا،نسل پرستی،بندر جیسے القابات،ایسیکس کائونٹی کا پردہ چاک،جاہد احمد ابھی بھی ناخوش

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *