لاہور،رائے پور ،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کا سال،پاکستان بھارت سے کچھ سیکھ لے،رمیز راجہ یہ مشورہ کیوں دے گئے۔بھارت نے نیوزی لینڈ کو ان کے حساب سے ہرادیا۔پچ پر گھاس تھی لیکن بھارتی بائولرز نے نپی تلی اور لینتھ کے ساتھ کوالٹی بائولنگ کی۔اسپنرز نے بھی اچھاکیا۔کیویز اپنی گیم میں ہارگئے۔بیٹنگ میں ردھم میں نہیں تھا۔یوں بھارت دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت گیا۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ بری ٹیم نہیں ہے۔رینکنگ میں نمبر ون ہے۔بھارت کو بھارت میں ہرانا مشکل تر ہوگیا ہے۔یہ بات ایشیا کی ٹیموں کو دیکھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔خاص کر پاکستان کو،اس لئے کہ پاکستان کے پاس بے انتہا پوٹینشل ہے۔رزلٹ کے حساب سے ویسا نہیں ہے۔
بھارت دوسرے ون ڈے میں بھی کامیاب ،کیویز کی پہلی پوزیشن گئی،فین گرفتار
ورلڈکپ کے سال میں بھارت کی یہ کارکردگی اہم ہے۔ان کی بیٹنگ بھی اچھی ہے اور بائولنگ بھی اچھی ہے۔بھارت کی فرنٹ فٹ کی بیٹنگ اسپنرز کے خلاف کمزور دکھائی دے رہی ہے۔
اتوار کو باھرت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں آئوٹ کلاس کیا اور 8 وکٹ سے جیت نام کی۔سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لی۔