| | | |

اوپننگ جوڑی توڑنے پر نقصان ہوا،بابر کا دل بڑا ہے،آپ بھی اب کرلیں،رضوان کا ذومعنی بیان

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

اوپننگ جوڑی توڑنے پر نقصان ہوا،بابر کا دل بڑا ہے،آپ بھی اب کرلیں،رضوان کا ذومعنی بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے پہلی بار اپنی اور بابر اعظم کی اوپننگ پارٹنرشپ توڑے جانے پر براہ راست رد عمل دیا ہےا ور کہا ہے کہ ہاں میرے اور بابر کی اوپننگ جوڑی توڑنے سے نقصان ہوا ہے۔اگر آپ کہیں کہ نقصان ہوا ہے یا نہیں تو میں کہوں گا کہ نقصان شدید ہوا ہے لیکن یہ سب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی ایما پر ہے ۔اس لئے کہ انہوں نے کپتان وغیرہ کے ساتھ مل کر یہ تجربہ کیا ہے۔ان کا موقف ہے کہ ہمیں مزید تجربات کرنے دیں،اگر ہمیں کچھ اور ملاتو ٹھیک ہے ورنہ آپ تو موجود ہی ہو،اس لئے میں یہی کہوں گا کہ آپ بھی اپنا دل بڑا کرو،کیونکہ بابر اعظم کا دل بڑا ہے۔نقصانات کئی نظر آئیں گے۔میں یہ کہ سکتا ہوں کہ بابر کا بڑا دل ہے،مشکل ہوتا ہے،پاکستان کی عوام ایک اچھی جاری چیز کو توڑتے ہیں تو نقصان ہوگا۔پورے پاکستان کو یہ سب اچھا نظر نہیں آرہا،یہ مشکل ہوتا ہے لیکن پاکستان کی عوام دیکھتی ہے کہ ٹیم اچھی جارہی ہے۔

دل میں قوم کا بڑا درد ہے،نیوزی لینڈ والے بھی بنگلہ دیش میں ہارجاتے ہیں،رضوان کا تازہ بیان

محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے اور بابر نے اتفاق کیا تھا کہ کوئی بات نہیں ہے،ہم سب نے یہی دیکھا ہے کہ اس میں سے اچھا کیا نکالا جاسکتا ہے۔محمد حفیظ نے یقین دہانی کروئی ہے کہ آپ لوگ ہو،اگر یہ تجربہ ناکام ہوا تو ہم بحال ہونگے۔

رضوان نے کہا ہے کہ ہم پورے پاکستان کے سامنے روتیشن پالیسی پر ہیں۔یہ سوالات آنے ہیں۔ہم بھی دنیا کی طرح کررہے ہیں،ایسا کمبی نیشن تلاش کررہے ہیں،یہ باتیں سامنے آئی ہیں۔اوپننگ پیئر کا فیصلہ کپتان اور حفیظ نے مل کر کیا ہے۔

پاکستانی فیلڈرزکا میچ جیتنے سے انکار،4 کیچز ڈراپ،کیویز کی مسلسل چوتھی فتح

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *