راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی میں اپ سیٹ ہوگیا،قلندرزکی پہلی جیت،اسلام آباد پر بجلی گری،پلے آف کیلئے کس کے چانسز بڑھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اپ سیٹ نتیجہ۔راولپنڈی میں اپ سیٹ ہوگیا،ایونٹ کی طاقتور ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں اہم وقت پر 17 رنزکی شکست،قلندرزکی 8 میچز مین پہلی جیت۔پی ایس ایل 9 میں اب 3 ٹیموں کیلئے نیا جوش ہیدا ہوگیا ہے۔قلندرز اگر مگر کے ساتھ دیئے جلاچکے ہیں۔کراچی کنگز خوش ہوئے ہیں اور اسلام آباد کو ویک اپ کال ملی ہے۔
پی ایس ایل 9 کا 23 واں میچ بھی ڈرامائی رہاہے۔راولپنڈی میں آج کے دوسرے میچ کی پچ بھی بائولرزکیلئے سازگار اور بیٹرز کیلئے مشکلات بنی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد لاہور قلندرزکو پہلے بیٹنگ کرنی پڑی۔وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں سے اسکور سلو ہوا۔پھر بھی اختتامی اوورز کی ڈیوڈ ویزا کی 11 بالز پر 24،اس سے قبل شاہین آفریدی کی 14 بالز پر 30 رنزکی ہٹنگ نے اسکور 7 وکٹ پر 162 کردیا۔ڈیئر ڈوسین نے 44 بالز پر شاندار 64 رنزبنائے۔رومان رئیس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لیں۔
شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو سیدھا بال مارکر زخمی کردیا،پیسرکے ہاتھ پائوں پھول گئے
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز تباہ کن تھا۔38 پر 6 وکٹ گرنے کے بعد میچ یکطردہ ہوگیا تھا۔کولن منرو15،ایلکس ہیلز صفرکپتان شاداب اور جارڈن کاکس 7،7 بناسکے،اعظم خان نے 19 بالز پر 29 کرکے کچھ مقابلہ کیا،نسیم شاہ 16 بالز پر شاندار 27 کرگئے لیکن فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرکے مقابلہ پر رکھا اور ایک وقت لاہور کو مشکل میں ڈالا۔122 پر 9 وکٹ گرنے کے باوجود ٹیم 7 بالز قبل 145 تک اسکور لے جاکر آئوٹ ہوئی۔فہیم اشرف 41 پر ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز 17 رنز سے جیت گیا۔یہ ایونٹ میں 8 میچزمیں پہلی جیت ہے۔قلندرز کی جانب سےزمان خان نے 37 رنز دے کر 4 اور شاہین نے32 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
اس نتیجہ سے کراچی کنگز کو فائدہ ہوسکتا،اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے تھوڑا خطرہ ہوسکتا اور لاہور قلندرز کیلئے مبہم سا اگر مگر والا راستہ کھل سکتا ہے۔