دبئی،کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف جیتنا جانتے ہیں،مجگ پر تجربات کئے گئے،بوکھلاسکتا ہوں،مہدی حسن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑی مہدی حسن مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتانی کا کوئی شوق نہیں لیکن احترام ضروری ہے۔مجھ پر بڑے تجربات کئے گئے ۔میں اب بھی بوکھلاسکتا ہوں۔پاکستان اور راولپنڈی سے یادیں ہیں
۔چیمپئنز ٹرافی میں اسپنرز کے لیے بہت مشکل ہے اور مجھے پہلے سے ذہنی تیاری کرنی ہوگی۔ پاکستان بہت چیلنجنگ ہو گا۔ لیکن مجھے راولپنڈی میں ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ ملا ہے جس سے مدد ملے گی۔ مجھے کچھ اندازہ ہوا کہ وکٹ وہاں کیسا برتاؤ کرتی ہے۔ مجھے دبئی میں کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔ امید ہے ان سے مدد ملے گی۔گزشتہ سال بنگلہ دیش نے پاکستان میں راولپنڈی میں ہی دونوں ٹیسٹ جیتے تھے اور پاکستان کو پہلی بار کلین سوئپ کیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش۔پاکستان،بھارت اور نیوزی لینڈ ایک گروپ میں ہیں اور بھارت کے خلاف اس کاپہلا میچ جمعرات 20 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
شکیب الحسن کی عدم موجودگی پر وہ کہتے ہیں کہ میں مزید بوکھلا سکتا ہوں کیونکہ مجھ سے توقعات زیادہ ہیں اور میں اسے پورا نہیں کر سکتا۔ اگر میں پرفارم کر سکوں تو مجھے ضرور اچھا لگے گا۔ ملک کے لیے اچھا کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ توقعات ایک دن میں نہیں بنتیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں مجھ جیسا کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو اس قدر بدل گیا ہو۔ مجھ پر جتنے تجربات کیے گئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس کا سامنا کیا ہو۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے ایک مخصوص پوزیشن میں رہنا چاہئے۔تب میں اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اور ٹیم کو فائدہ ہوگا۔(کرکٹر نے یہ انٹرویو کرک بز کو دیا ہے)۔
Image by AFP