کراچی،کرک اگین رپورٹ
سرفراز احمد سمیت تھنک ٹینک خطرےمیں،اعظم خان پھر بھی سلیکٹ ہونگے،رمیز،بابر کا عامر کو بھی جواب۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تھنک ٹینک سمیت کپتان سرفراز احمد کیلئے بڑا خطرہ،اعظم خان جتنے مرضی چھکے لگالیں اور اننگزکھیل لیں،100 فیصد فٹنس کے بغیر پاکستان کے لئے کھیلنا محال قرار۔بابر اعظم نے لیگ کے شروع میں محمد عامر کی جانب سے اختیار کی گئی جارحیت کا جواب بھی دیا ہے۔
شاداب کی بیٹ سے حسنین کو گرانے کی کوشش،سرفراز کا تھپڑ،نسیم شاہ کے نازیبا الفاظ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں بڑی شکست کے بعدسابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ گلیڈی ایٹرز ٹیم ٹکڑوں میں کھیلتی ہے،چند اوورز کی بیٹنگ یا بائولنگ اچھی کرکے باقی کھیل میں ناکام ہوتی ہے،اسے جلد ہی یہ روش بدلنا ہوگی،ورنہ ایک اور پی ایس ایل سیزن ناکامی کی نذر ہوگا۔ایسا ہوا تو پھر ٹم کے تھنک ٹینک سمیت کپتان سرفراز احمد شاید اگلے سیزن میں نظر نہ آئیں۔معین خان اپنے بیٹے کی اننگ پر شاید اندر سے خوش ہوں لیکن ظاہری طور پر ان کے لئے مشکلات کھڑی ہیں۔اعظم خان جو کہ ان کے بیٹے ہیں،97 کی اننگ کھیل کر بھی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ابھی تک 100 فیصد مکمل فٹ نہیں،اپنی فٹنس بہتر کریں،وقت نکل رہا ہے،اس کے بغیر نام نہیں بنے گا۔
رمیز نے شعیب اختر کی پتلون اتاردی،برینڈ سے پہلے انسان بنیں،چیئرمین کیلئے بی اے تو کرو
ادھر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ پی ایس ایل 8 کے شروع میں کراچی کنگز کے پیسر محد عامر کی اپنائی گئی جارحیت شاید لیگ کے جوش وخروش میں اضافہ کے لئے ہو،لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں انجوائے کرتا ہوں۔کھیل سے جواب دیتا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چوتھی شکست،یونائیٹڈ نے اڑادیا،سرفراز افسردہ