لندن،کرک اگین رپورٹ
سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹریٹر ناصر حسین نے انگلش ٹیم کے بارے میں جو الفاظ بولے ہیں ،وہ شاید ہی کوئی اور بولے۔انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے کالم میں لکھا ہے کہ یہ پرانے زمانے کا ہندوستان تھا،جو بہت ڈرپوک تھا،اس کے پاس انگلینڈ کے کسی قدم کا جواب نہیں تھا۔ہردک پانڈیا کی اننگ نے تھوڑی مزاحمت کی لیکن باقی سب کچھ انگلینڈ کے ہاتھوں میں تھا۔یہ ایک نہ بھولنے والا انگلینڈ کا اٹیک تھا۔ناصر حسین لکھتے ہیں کہ یہ انگلینڈ کا بہترین ماسٹرکلاس میچ تھا،اس کے بعد ہم انہیں کسی بھی بات کا ذمہ دار قرار دے نہیں سکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل،پاکستانی فینز عمران خان کے پوسٹرز جمع کرنے لگے
ادھر بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کے بارے میں شوراٹھا ہے کہ انہیں کپتانی سے ہٹایا جائے۔بھارت کے قومی میڈیا نے اپنی ٹیم کو مجرم قرار دیا ہے۔آسٹریلیا میں کرکٹ فینز جنہوں نے فائنل کے لئے ٹکٹیں خرید رکھی تھیں،انہوں نے فی ٹکٹ 10 ڈالرمیں بیچنے کے لئے آسٹریلیا کی سڑکوں پر صدائیں لگادی ہیں۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا اپنی ٹیم کی شکست پر ایسے زہر اگل رہا ہے کہ جیسے کوئی بہت بڑا جرم ہوگیا ہو۔بھارتی ٹیم مشکل میں ہے،اس کے لئے اپنی عوام کا سامنا قدرے مشکل ہوگا۔
پاکستانی پرفارمنس کا اثر،پی ایس ایل میں آسٹریلیا کے کپتان بھی آگئے