میلبرن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج ایم سی جی میں اترے گی۔نہ کوئی شور ہے۔نہ کوئی جوش۔جیسا کہ 2 روز قبل تک تھا۔پاک،بھارت کرکٹ کا کیا مقابلہ۔ویسے بھی یہ ایونٹ جیسے شروع ہوا،تب سے کچھ نہ کچھ تھرل کررہا ہے۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ہارے۔پھر ویسٹ انڈیز باہر ہوگیا۔سپر 12 شروع ہوا تو پاکستان اور بھارت کے میچ کا شور تھا،اس سے ایک روز قبل نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہراکر سب کو چونکا دیا۔
کیا آج ایم سی جی سے کیا کچھ نیا آئے گا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ 1 میں مقابلہ تو انگلینڈ کا آئرلینڈ سے ہے۔عام حالات میں اسے کوئی سننا یا پڑھنا بھی نہیں چاہتا،یہ چونکہ ٹی 20 ورلڈکپ پے۔اپ سیٹ کسی بھیی وقت کہیں سے بھی ممکن ہے۔اوپر سے انگلش ٹیم جس نے پہلے میچ میں افغانستان کو اگرچہ 113 رنزتک محدود کیا لیکن خود اس کی وکٹیں جس انداز میں گریں اور سلو بیٹنگ کے ساتھ ہدف حاصل کیا۔وہ بھی آج کے میچ کو دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔انگلش ٹیم بااعتماد موڈ میں نہیں تھی۔
آسٹریلیا میں نیا کرکٹ تہلکہ،کپتان کی برطرفی اور بال ٹیمپرنگ ،کوچ کی نوکری بھی گئی
آئرش ٹیم ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کو 2 مرتنہ ہراچکی ہے لیکن آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں 2010 کے ایڈیشن میں کھیلا گیا میچ انگلینڈ ہی جیتا تھا۔
ایم سی جی کی پچ پاک،بھارت مقابلہ کی طرح رنز چرانے میں رکاوٹ ڈالے گی۔اوپر سے دوپہر اور شام میں بارش کی پیش گوئی موجود ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔انگلینڈ فیورٹ ہے۔