دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی میں آج کا میچ،بھارت اگر ہارا تو کیا ہوگا،دبئی کے 88 ون ڈے تاریخ میں کتنا سکوربن پایا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آج دوسرا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بھارت جسپریت بمراہ کے بغیر ہے اور اس کے باوجود فیورٹ ہے۔بنگلہ دیش شکیب الحسن کے بنا ایکشن میں ہوگا۔دونوں ممالک کے 41 ون ڈے میچز میں سے بنگلہ دیش کی 8 جیت بھارت کی 32 فتوحات سے بہت کم ہیں۔ایک میچ بے نتیجہ تھا اور چیمپئنز ٹرافی تاریخ کے اکلوتے میچ میں بھی بنگلہ دیش ناکام رہا ہے۔
دبئی کی پچ کیسی ہوگی۔ہدف سپنرز ہونگے۔بنگلہ دیش جیت سکتا ہے یا نہیں۔بھارت کی مہم بھی اگر پاکستان کی طرح ناکامی سے شروع ہوئی تو کیا ہوگا۔ایک شور اٹھے گا،سب کچھ بہالے جائے گا۔پاک بھارت مقابلہ اہم ہوجائے گا لیکن پھر دونوں خوف میں یکساں جکڑے ہونگے۔موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ہے لیکن میچ مختم نہیں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارت سے بڑے مقابلہ کیلئے پاکستان ٹیم کی آج دبئی روانگی،فخرزمان کا سکین
دبئی میں اب تک کھیلے گئے 88 انٹرنیشنل ون ڈے میچز میں صرف 4 بار ہی 300 سے زائد اسکور بنے ہیں،اس لئے پاکستانی پچزکی طرح بڑے اسکور کی توقع کم ہوگی۔بنگلہ دیش کے پاس پیس کے ساتھ سپن ورائٹی بھی موجود ہے اور انگلینڈ کی نسبت وہ بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔مہدی حسن اور محمود اہم ہونگے،بھارت شامی کی اصل سوئنگ واپسی کا منتظر ہے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی توجہ کا مرکز ہونگے۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان سیمی فائنل میں جاسکتا ہے یا نہیں،تمام ممکنہ آپشنز
بنگلہ دیش اپنی آخری ون ڈے سیریز دسمبر 2024 میں ویسٹ انڈیز سے ہارا ہے اور بھارت نے انگلینڈ کو ہرارکھا ہے۔
گروپ اے کا یہ دوسرا میچ ہوگا۔