انگلینڈ کے خلاف ٹاپ 10 بائولرز،عبد القادرآج بھی نمبر ون،ان کے بیٹے کے ساتھ کیا کیا۔اتفاق سے انگلش ٹیم پاکستان موجود ہے اور اتفاق سے مرحوم عبدا لقادر کے بیٹے عثمان قادر نے 3 اکتوبر 2024 کو دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔الزام پی سی بی اور اس کے حکام پر لگایا ہے۔
کیا ہی اتفاق ہے کہ ہم آج پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آغاز پر کھڑے ہیں اور پقاکستان کے سب سے کامیاب بائولر کیلئے کیا مثال قائم کررہے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صف بندی ہونے کو ہے۔دونوں ٹیمیں فل پریکٹس میں ہونے کو ہیں۔دونوں ممالک کے بائولرز کی کاردگی دیکھتے، گیند باز کیا کرسکتے۔کون سا چیلنج لے سکتے۔
پاکستان کرکٹ دھماکوں کی زد میں،ایک اور استعفیٰ ہی نہیں ریٹائرمنٹ بھی ساتھ
دونوں ممالک کی بائولنگ کارکردگی کو دیکھاجائے تو پاکستان کے عبد القادر اور انگلینڈ کے جمی اینڈرسن 82 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں لیکن عبدالقادر نے 16 ٹیسٹ میچز کی 28 اننگز اور جمی اینڈرسن نے 20 ٹیسٹ میچزکی 38 اننگز میں بائولنگ کی۔عبدا لقادر نے اننگ میں 5 وکٹیں 8 مرتبہ لیں۔جمی اینڈرسن 3 بار یہ کرسکے۔سٹورٹ براڈ 19 میچز میں 67،وسیم اکرم 18 میچزمیں 57۔وقار یونس 11 میچزمیں 50 اور انتخاب عالم 20 میچز میں 49 وکٹیں لے چکے ہیں۔عمران خان کی 12 میچزمیں 47،یاسر شاہ کی 9 میچز میں 45 اور این بوتھم کی 14 میچز میں 40 وکٹیں ہیں۔موجودہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد 2 میچزمیں 17 آئوٹ کرچکے ہیں۔
انفرادی گیند بازی میں پاکستان اور انگلینڈ کا خوب مقابلہ رہا۔عبد القادر کی لاہور ٹیسٹ 1987 میں 56 رنزکے عوض اننگ کی 9 وکٹ کی کارکردگی چیلنج ہے۔این بوتھم اور ثقلین مشتاق سمیت 5 کھلاڑی اننگ میں 8،8 وکٹ لے چکے ہیں۔عبد القادر،انڈر ووڈ میچ میں 13،3 وکٹیں لے چکے ہیں۔فضل محمود ،جمی اینڈرسن اور ابرار سمیت 5 بار بائولر میچ میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔عمران خان سمیت7 بار بائولر میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔اننگ میں 5 وکٹیں عبد القادر 8 بار لے چکے،کوئی ان کے قریب نہیں بلکہ ان سے نصف فاصلے 4 بار پر ہے۔میچ میں 10 وکٹیں 4 بار بھی عبد القادر کا کارنامہ ہے ۔کوئی اور ایک بار سے زائد بار یہ کارنامہ سرانجام نہ دے سکا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،10 بہترین انفرادی ٹاپ سکورر،ٹرپل سنچری بنی یانہیں،14 ڈبل سنچریز،
پاکستان اور انگلینڈٖ کے 89 ٹیسٹ میچز میں سب سے مہنگے ترین بائولر زاہد محمود رہے۔2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 33 اوورز میں 235 رنزکی مارکھائی اور 4 وکٹیں لیں۔ویسے پاکستانی بیٹرز نے ایک زامنہ میں معروف آل رائونڈر این بوتھم کا درست سواگت کیا،اوول ٹیسٹ 1987 میں انہیں 52 اوورز میں 217 رنزکی مار دی۔انہیں 3 وکٹیں ملیں۔
انگلش کرکٹ ٹیم کا ملتان سٹیڈیم میں ظہور کا اعلان ،پہلی پریس کانفرنس کیلئے نامزدگی