عمران عثمانی
یہ تو ذکر ہوچکا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے 7 ایڈیشن ہوئے۔یہ بھی واضح ہوچکا کہ کون جیتا اور کب جیتا۔اب جب کہ کرکٹ کا 8 واں ٹی 20 ورلڈکپ سرپر ہے۔یہاں یہ جائزہ لینے کی کوشش کریں گے کہ کون سی ٹیمیں تاوقت چیمپیئن بننے سے محروم چلی آرہی ہیں۔
کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں ہیں،اس کے بعد 4 ٹیسٹ ممالک میں زمبابوے،بنگلہ دیش،افغانستان اور آئرلینڈ آتے ہیں۔ان کی بات کیا کریں۔ٹاپ 8 ممالک کو دیکھیں تو ان میں آسٹریلیا 2021 میں پہلی بار ٹی20 چیمپئن بنا۔ویسٹ انڈیز جس کی ٹی 20 رینکنگ ہمیشہ خراب رہی ہے،اس نے 2016 اور 2012 کے 2 ٹائٹل جیتے۔یہ منفرد اعزاز ہے۔سری لنکا نے 2014،انگلینڈ نے 2010،پاکستان نے 2009 اور بھارت نے 2007 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
حارث رئوف کے لئے بڑا اعزاز،عمران خان نے کس انداز میں تعریف کردی
جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ وہ بدقسمت ممالک ہیں جو تاحال یہ ایونٹ نہیں جیت سکے،جیسا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ان کو کبھی نہیں ملا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کا زیادہ سے زیادہ سفر سیمی فائنل تک ہے۔وہ بھی صرف 2 بار۔2009 اور 2014 کے سیمی فائنلز کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔نیوزی لینڈ کی زیادہ سے زیادہ رسائی فائنل تک ہوئی۔اتفاق سے گزشتہ سال وہ پہلی مرتبہ فائنل کھیلا لیکن آسٹریلیا سے ہارگیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ2022 کا مکمل شیڈول،پاکستانی وقت اور گروپس کی تفصیل ساتھ
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں بدقسمت ممالک یہی 2 ہیں۔کیا یہ ممکن ہے کہ کیوی ٹیم اس بار ٹی 20 چیمپئن بن جائے یا پھر ویسٹ انڈیز کچھ نیا کرسکتا ہے۔ان 22 ممالک کے متعلق جانے کیوں خیال جاتا ہے۔