لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی نیشن سیریز،راچین رویندرا میچ ہی نہیں ،میدان سے بھی باہر،پروٹیز کااچھا آغاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے خلاف ٹرائی نیشن میچ میں اپنے اور منہ پر چوٹ لگوانے والے کیوی آل رائونڈر راچین رویندرا آج قذافی سٹیڈیم ہی نہ آئے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹرائی نیشن میچ میں کیوی ٹیم نے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا،اس میں تو وہ نہیں تھے لیکن ساتھ ہی وہ باقی ماندہ اسکواڈ کے ساتھ بھی نہ آئے۔ن کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی ہے۔
اگر کیوی ٹیم فائنل میں پہنچی تو فروری تک ان کی حالت دیکھی جائے گی۔اس کے بعد فیصلہ ہوسکے گا۔قذافی سٹیڈیم میں آج ڈے میچ کھیلا جارہاہے۔آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پروٹیز ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔اچھا آغاز کیا ہے۔7 اوورز میں بناکسی نقصان کے 36رنزبنالئے ہیں۔
راچین رویندرا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران کیچ کی کوشش میں بال منہ پر لگوابیٹھے تھے اور خون آلود چہرے کے ساتھ میدان سے باہر نکلے تھے۔