کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 سے کچھ روز قبل گزشتہ سال کی سیمی فائلنسٹ ٹیموں کا ایک ایسا فائنل آگیا ہے جو اعتماد میں اضافہ کرے گا تو ساتھ میں دیگر ٹیموں پر دہشت بھی ڈالے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی ٹاپ ٹیموں میں تھیں۔پاکستان سیمی فائنل ہارا اور نیوزی لینڈ فائنل۔دونوں کو ایک ہی ٹیم آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی اور اب اپ کے مقابلہ کے بعد دونوں نے رخ آسٹریلیا کا ہی کرنا ہے۔
ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے نیوزی لینڈ ٹرائی سیریز کے فیصلہ کن میچ کا وقت آگیا۔فائنل پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ 14 اکتوبر کی علی الصبح کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے۔کین ولیمسن اور بابر اعظم کے درمیان ایک بات قدرے مشترک چل رہی ہے۔دونوں نے اس ایونٹ میں ایک دوسرے کو شکست بھی دی ہے اور ایک دوسرے سے ہارے بھی ہیں۔
بابر اور رضوان کے فلسفے،نواز کا فائنل کا پلان بھی جانیں اور انجوائے کریں
سوال یہ ہے کہ آج کیا ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹیم اپنے دیس میں فیورٹ ہے۔فل سٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹاس جیتنا اور پہلے بائولنگ کرنا دونوں ٹیموں کا شوق ہے،اس لئے جمعہ کی شام کرائسٹ چرچ میں کچھ ایسا ہی فیصلہ متوقع ہوگا۔ٹاس کا سکہ بابرا عظم جیت بھی گئے تو بھی مرضی کی بیٹنگ نمبر لے کر میچ جیتنے کے لئے وہ فیورٹ نہیں ہونگے۔
پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں۔وہی ٹیم کھیلے گی جس نے جمعرات کو بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 7 بجےشروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم آئیڈیل رہے گا۔کرائسٹ چرچ کی پچ پر پہلے بلے بازی کا اوسط اسکور 160 سے 172 بنتا ہے۔یہ وننگ نوٹ تو نہیں بنتا لیکن جہاں پاکستانی ٹیم بعد میں کھیل رہی ہے۔کچھ بھی ممکن ہے۔
پاکستان کو اگر اس فائنل میں مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے شکست ہوگئی تو ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ایک ایسی ہوا کھڑی ہوگی کہ اس سے میڈیا پرشور اٹھے گا،کھلاڑیوں کا اعتماد بکھرے گا،ٹیم جیت گئی تو بھی آسٹریلیا کے ورلڈ ٹی 20 کے لئے پاکستان فیورٹ نہیں ہوگا لیکن اس سے یہ خیال کیا جاسکے گا کہ یہ کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،دلچسپ تاریخ اور ہیٹ ٹرکس،ایک ساتھ سب کچھ
پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ آج بھی دیکھنے لائق ہوگا۔