ڈبلن۔کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی سیریز،پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے باوقار شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئرلینڈ میں جاری سہہ ملکی ٹی 20 کپ کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 25 رنز سے ہرادیا ہے۔فاتح ٹیم نے6 وکٹ پر 199 رنزبنائے۔گرین کیپس 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 174 رنز تک پہنچ پائی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے ذرا قبل یہ اس کی تیاری کیلئے اہم ایونٹ ہے۔پاکستان ہارا ضرور ہے لیکن دونوں ممالک میں کسی بھی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں 199 اور 174 رنزمطلب ایک میچ 373 رنز اب تک کا سب سے بڑا ایک میچ کا مجموعی سکور ہے۔
