لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ایک تیر سے 2 شکار،پشاور کا بھرم ٹوٹا،کراچی کنگز کا بوریا بستر گول،لاہور قلندرز کے چانسز بڑھ گئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پشاور زلمی کا بھرم ٹوٹ کیا۔پی ایس ایل 11 میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز آخری میچ کی شکست کی وجہ سے نہ بن سکا۔لاہور قلندرز نے اس جیت کے ساتھ ہی کراچی کنگز کو بھی پی ایس ایل 11 سے باہر کردیا،اس کے ساتھ برابر 10 پوائنٹس ضرور تھے لیکن نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے کراچی ریس سے باہر ہوگیا۔اب راہ میں ایک رکاوٹ اور ہوگی۔حیدر آباد کو اتور کو راولپنڈیز کے خلاف نہ صرف جیت درکار ہوگی بلکہ نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے بڑے مارجن کی جیت کی ضرورت ہوگی۔ڈینئل سیمز نے بھی دھواں دھار ہٹنگ کی۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 16 پر گری،جب جیمز ونس 10 رنزبناکر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔دوسری وکٹ بھی جلد گری،جب 36 کے سکور پر کوشل مینڈس7 کرکے شاہین کی بال پر حارث کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہ قلندرز کیلئے بڑی کامیابی تھی کہ ٹاپ پرفارمر جلد آئوٹ ہوئے۔بابر اعظم کا ساتھ دینے مچل بریسویل آئے تو لاہور قلندرز کیلئے مشکلات بڑھیں۔دونوں نے تیسری وکٹ پر 94 رنزکا اضافہ کیا۔16 ویں اوور کی پہلی بال پر قلندرز کیلئے تیسری کامیابی حارث رئوف نے حاصل کی،جب بابر اعثم ایک اور ہاف سنچری کرکے آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 45 بالز پر5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنزکی اننگ کھیلی۔مچل بریسویل اپنا لاٹھی چارج کرگئے اور اننگ ختم ہونے سے صرف 2 گیندیں قبل 194 کے سکور پرحارث رئوف کا شکار بنے۔انہوں نے صرف 45 بالز پر 83 رنزبنائے۔6 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 199 رنزبنائے۔افتخار احمد 14 بالز پر 27 ناٹ آئوٹ کرگئے۔لاہور قلندرز کی جانب سےشاہین نے 36 اور حارث نے 46 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں لاہور قلندرز کی اننگ کے آغاز میں کئی ڈرامے ہوئے۔2 بار بال تبدیل کی گئی۔ایک موقع پر پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم بال کنڈیشن سے ناخوش تھے اور تبدیل شدہ گیند لینے سے انکار کیا،امپائرز سے طویل تکرار کی،ان کے خلاف تادیبی کارروائی ممکن ہے۔زلمی کے وکٹ کیپر اپنے ہی بائولر کی گیند لگنے سے اپنے ہاتھ کی انگلی پر بڑی چوٹ لگوابیٹھے اور باہر جانے پر مجبور ہوئے۔ان کی جگہ محمد حارث نے کیپنگ کی۔21 کے سکور پر محمد نعیم10 اور 65 کے ٹوٹل پر عبد اللہ شفیق 25 کرکے پویلین لوٹ گئے۔امیدوں کا مرکز فخر زمان موجود تھے،ان کے ساتھ اسالانکا نے اچھی بیٹنگ کی اور 11 ویں اوور میں سکور 100 سے اوپر کردیا۔زلمی کو تیسری وکٹ 118 کے سکور پرعلی رضا نے دلوائی،جب انہوں نے اسالانکا کو بریسویل کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔انہوں نے26 بالز پر 33 رنز کئے۔فخرزمان نے 15 ویں اوور میں ہاف سنچری مکمل کی۔علی رضا کے اسی اوور میں سکندر رضا نے 2 چھکے اور ایک چوکا لگاکر سکور 147 تک پہنچادیا۔اننگ کے16 ویں اوور میں سکندر رضا سفیان مقیم کو ہٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے۔ان کی فخرکے ساتھ 20 بالز پر 42 رنزکی شراکت تمام ہوئی۔وہ11 بالز پر 29 کرگئے۔3 چھکے اور 2 چوکے لگاگئے۔لاہور قلندرز نے ہدف 19.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرکے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا اور پلے آف کیلئے امیدیں زیادہ روشن کردی ہیں۔فخر زمان 47 بالز پر 58 رنز اورڈیئنیل سیمز15 بالز پر 35 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔زلمی کی جانب سے کوئی بائولر کارگر نہ ہوسکا۔
ہفتہ کو اس سے قبل پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹ سے ہراکر ریس سے باہر کیا،اپنے پوائنٹس 10 ضرور کئے لیکن قلندرز کی جیت کے بعد وہ ریس سے باہر ہوگیا ہے۔اتوار کو کنگز مین کو راولپنڈیز کے خلاف بڑے مارجن کی جیت درکار ہوگی۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی 10 میچز پوائنٹس
ملتان سلطانز 9 میچز۔12 پوائنٹس
اسلام آباد یونائیٹڈ۔9 میچز ۔11 پوائنٹس
لاہور قلندرز۔10 میچز میں 10 پوائنٹس
کراچی کنگز۔10 میچز میں 10 پوائنٹس،ری سے باہر
حیدر آباد کنگز۔9 میچز میں 8 پوائنٹس
پی ایس ایل 11 کے باقی و آخری لیگ میچ
اتوار۔26 اپریل۔حیدر آباد کنگز بمقابلہ راولپنڈیز۔کراچی۔دوپہر کا میچ
اتوار۔26 اپریل۔ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔لاہور۔شام کا میچ
اس کے بعد ایک دن کا وقفہ ہوگا۔پھر منگل 28 اپریل سے پلے آف مرحلہ شروع ہوگا۔
