انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ٹکٹ،پاکستان آسانی،بھارت زبردست خطرے میں
دبئی،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ٹکٹ،پاکستان آسانی،بھارت زبردست خطرے میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انڈر 19 ایشیاکپ فائنل کی جنگ۔پاکستان صرف 194 رنزکی دوری پر۔بھارت شدید خطرے میں ہے۔دبئی میں جاری سیمی فائنلز کی پہلی اننگز مکمل ہوگئی ہیں۔
پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات ٹیم 89 پر 5 وکٹ گنوانے کے باوجود فائٹ بیک کرگئی اور 48 ویں اوور میں جاکر آئوٹ ہوئی،اس سے قبل اسکور بورڈ پر اپنا ٹوٹل 193 کردیا۔کپتان ایان افضل خان نے 55 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 44 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ناک میں بنگلہ دیش یوتھ ٹیم نے دم کردیا ہے۔بنگلہ دیشی گیند بازوں نے صرف 61 پر 6 بھارتی بیٹرز شکار کرلئے تھے لیکن مبششر خان کے 50 اور مورگن ابیشک کے 62 رنز نے بھارت کو ریسکیو کیا۔اس کےباوجود ٹیم 43 ویں اوور میں 188 رنزبناکر باہر ہوگئی ہے۔معروف ماریدھا نے 41 رنزکے عوض4 آئوٹ کئے۔