دبئی،شارجہ:کرک اگین رپورٹ۔انڈر19 ایشیاکپ،پاکستان کے سیمی فائنل ہارنے کی روایت برقرار،بنگلہ دیش اور بھارت فائنل کھیلیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا خواب خواب ہی رہا۔ اس ایونٹ کے آغاز میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انجام یہ ہوگا۔ یہ کسی نے نہیں سوچا تھا ۔اسے سیمی فائنل میں اپنے سے کمزور حریف بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ناقابل یقین۔
دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی ٹیم صرف 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وہ اپنی اننگز کے 13 اوورز نہیں کھیل سکے۔ اننگ 37 اوورز تک محدود رہی۔ فرحان یوسف نے 32 رنز بنائے ۔اقبال حسین نے چار وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے اپنا ہدف22.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر آسانی کے ساتھ پورا کیا اور7 وکٹوں کی جیت اپنے نام کی۔کپتان عزیزالھکیم نے ناقابل شکست 61 رنزبنائے۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا ۔پاکستان کی ایشیا کپ سیمی فائنل میں شکست کی روایت طویل ہے۔کبھی بنگلہ دیش اور کبھی سری لنکا سے ہارجاتے ہیں۔
انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنلز،پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف کم اسکور پر ڈھیر،سری لنکا بھارت کے آگے مشکل میں
ادھر شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بڑی آسانی کے ساتھ سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ آئی لینڈرز پہلے کھیل کر صرف 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔بھارت نے بڑی تیز رفتاری کے ساتھ اس اسکور کو عبور کیا اور فائنل میں نفسیاتی طور پہ مضبوطی کے ساتھ قدم رکھے۔اس نے 21.4 اوور میں صرف تین وکٹوں پر 175 رنز بنا کر سات وکٹ سے میچ جیت لیا ۔
یوں انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔