انڈر19 ورلڈکپ،سپرسکس میں پاکستان بھارت ایک گروپ میں،پھر بھی آپس میں نہیں کھیلیں گے،مکمل شیڈول
عمران عثمانی
انڈر19 ورلڈکپ،سپرسکس میں پاکستان بھارت ایک گروپ میں،پھر بھی آپس میں نہیں کھیلیں گے،مکمل شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان نے اپنے گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ کو دس وکٹ سے ہراکر سپر سکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے باوقار جیت نام کی۔اب اگلی منزل سپر سکس کی ہے۔پاکستان اور بھارت سپر سکس کے ایک ہی گروپ میں جمع ہوگئے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلیں گے،اس کی وجہ بھارت کا انکار یا پاکستان کا بہانہ یا دونوں ممالک کا کوئی سیاسی سسٹم نہیں بلکہ ایونٹ کا فارمیٹ ہے۔فارمیٹ پاکستان بھارت مقابلے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ایسا کیوں ہے۔ایسابھی کیا فارمیٹ کہ ایک ہی گروپ کی ٹیمیں آپس میں نہ کھیل سکیں،اس کے لئے فارمیٹ جاننا ضروری ہوگا۔پہلے فارمیٹ جان لیں۔پھر سپر سکس میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے نام۔پھر ان کے گروپ اور پھر شیڈول اور پھر پاکستان بھارت کا ممکنہ مقابلہ کہاں ہوسکتا۔
سب سے قبل فارمیٹ
آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیاتھا، گروپ اے، بی، سی، ڈی۔پھر ہر گروپ سے ٹاپ تھری ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔ باہر ہونے والی ٹیموں کا اختتامی مراحل میں یہ ہوگا کہ گروپ اے اور ڈی میں چوتھی پوزیشن کی ٹیمیں آمنے سامنے ، جبکہ گروپ بی اور سی میں چوتھی پوزیشن کی ٹیمیں پلیسمنٹ مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔سپر سکس میں 2 گروپس ہونگے۔6 اور ٹیموں کے 2 گروپس بنائے گئے ہیں۔سپر سکس کے ایک گروپ میں ابتدائی مرحلے کی گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ تھری ٹیموں کو جمع کیا گیا۔ جبکہ گروپ بی اور سی کی ٹاپ تھری ٹیموں کو سپرسکس کےدوسرے گروپ میں ملایا گیا ہے۔ ہر ٹیم اپنے ساتھ کوالیفائنگ ٹیموں کے خلاف حاصل کردہ پوائنٹس،اور نیٹ رن ریٹ لے کر داخل ہوئی ہے۔ سپپر سکس میں مقابلہ کیسے ہوگا ۔ہر ٹیم سپر سکس مرحلے میں اسی گروپ کے مخالف کے خلاف دو میچ کھیلے گی جو گروپ مرحلے کی مختلف پوزیشن پر آئیں۔ مثال کے طور پر اے ون ٹیم سپر سکس میں صرف ڈی 2 اور ڈٖی 3 سے کھیلے گی۔ اسی طرح اے 2 صرف ڈی ون اور ڈی تھری سے کھیلے گی۔ سپر سکس مرحلے میں ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2024 سپر سکس گروپ
گروپ 1۔پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش،نیپال اور آئرلینڈ
گروپ 2۔آسٹریلیا،سری لنکا،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا،انگلینڈ،زمبابوے
پہلے مرحلے 4 ٹیمیں افغانستان،سکاٹ لینڈ،امریکا اور نمیبیا باہر ہوگئے ہیں۔یہ پوزیشن میچ کھیلیں گے۔
انڈر 19 ورلڈکپ 2024 کے سپرسکس مرحلے کا شیڈول
30 جنوری 2024۔انڈیابمقابلہ نیوزی لینڈ،مانگاونگ اوول، بلومفونٹین
30 جنوری 2024،پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ۔جے بی مارکس اوول، پوٹچفسٹروم
31 جنوری 2024۔نیپال ،بنگلہ دیش،مانگاونگ اوول، بلومفونٹین
2 فروری 2024،انڈیا نیپال،مانگاونگ اوول، بلومفونٹین
3 فروری 2024،پاکستان،بنگلہ دیش،ولو مور پارک، بینونی
3 فروری 2024،نیوزی لینڈ،آئرلینڈ۔مانگاونگ اوول، بلومفونٹین
سپرسکس،گروپ 2 کے میچزکا شیڈول
تیس جنوری 2024،سی 2 بمقابلہ ۔ویسٹ انڈیز۔ڈائمنڈ اوول، کمبرلی
31 جنوری 2024،سی ون بمقابلہ انگلینڈ۔ڈائمنڈ اوول، کمبرلی
31 جنوری 2024۔زمبابوے بمقابلہ جنوبی افریقہ۔جے بی مارکس اوول، پوٹچفسٹروم
2 فروری 2024،ویسٹ انڈیزبمقابلہ سی ون۔ڈائمنڈ اوول، کمبرلی
2 فروری 2024۔جنوبی افریقہ بمقابلہ سی ٹو۔جے بی مارکس اوول، پوٹچفسٹروم
3 فروری 2024،انگلینڈ بمقابلہ زمبابوے۔جے بی مارکس اوول، پوٹچفسٹروم
نوٹ۔ابھی پہلے مرحلے کے کچھ میچزباقی ہیں جو کل 28 جنوری کو مکمل ہونگے،اس کے بعد سپر سکس 2 میں ان کے نام بھی کلیئر ہونگے جو یہاں سی 1 اور سی 2 سے لکھے گئے ہیں۔