عمان ،کرک اگین ۔
ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر19 ایشیا کپ 2026 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے اس ایونٹ کی میزبانی نیپال کو سونپی جانی تھی تاہم اب یہ ٹورنامنٹ 5 سے 14 نومبر 2026 تک عمان میں کھیلا جائے گا۔
ای سی سی کے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 5 نومبر کو ہوگا جہاں پہلے روز بنگلہ دیش اور افغانستان جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا اور ملائیشیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
قومی کرکٹ شائقین کے لیے اہم ترین معرکہ 6 نومبر کو شروع ہوگا جب پاکستان کی ٹیم یو اے ای کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل کر مہم کا آغاز کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج میچ 8 نومبر کو طے پایا ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے نوجوان کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق اس میچ پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوں گی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم بھی ظاہر ہے کہ فیورٹ ہوگی اور اگر وہ فائنل جیتی تو پھر وہی ٹرافی تنازعہ ہوگا اور یہ کہ ایک قسم کی ہیٹ ٹرک ہو جائے گی۔
