سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ،دفاعی چیمپئن اور میزبان بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر۔تھائی لینڈ خواتین ٹیم تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
سلہٹ میں آج رائونڈ میں بنگلہ دیش کا آخری میچ متحدہ عرب امارات سے تھا،یہاں جیت ضروری اور 2 پوائنٹس لازم تھے لیکن بارش کے سبب میچ منسوخ ہوا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا،یوں بنگلہ دیش کی مہم 5 پوائنٹس کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی اور تھائی لینڈ جس نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی،وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ٹیم کے طور پر سیمی فائنل کھیلنے کا اہل ہوا ہے۔
آج 4 اہم ترین میچز،الٹ نتائج منظر نامہ بدل دیں گے
اس سارے قضیہ میںبنگلہ دیشی ٹیم کا اپنا قصور بھی ہے۔2 روز قبل سری لنکا کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ مں اس کی کھلاڑی 42 بالز پر 41 رنزکا ہدف بھی حاصل نہ کرسکی تھیں۔
ایشیا کپ ویمنز میں بھارت،پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل میں ہیں،ٹاپ پر کون ہے،اس کا فیصلہ پاکستان اور سری لنکا کے آج کے میچ کے بعد ہوگا۔دونوں میں سے کسی بھی ٹیم کی بڑے مارکجن سے جیت بھارتی نمبر ون پوزیشن کو پیچھےدھکیلے گی۔سلہٹ میں بارش جاری ہے،اس لئے یہ میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔اس صورت میں پاکستان دوسرے نمبر پرآسکتا ہے۔