برسبین،کرک اگین رپورت
عثمان خواجہ نے جوتے نیلامی پر لگادیئے،دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ،میکسویل ون ڈے سیریز سے باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عثمان خواجہ کا ایک اور شاٹ ،اپنے جوتے آکشن کیلئے رکھ دیئے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران جوتوں پر لکھی گئی عبارت سب زندگیاں برابر،سب کو جینے کا حق ہے۔آئی سی سی نے استعمال کرنے نہیں دی تھیں۔اس کے بعد بلیک ربن کا استعمال،آئی سی سی کی سرزنش،باربار درخواست،بیٹ پر امن کو لوگو،اس پر پابندی سمیت بہت سی باتیں تاریخ ہوگئی ہیں۔عثمان خواجہ نے جوتوں کی تصویعر شرٹس پر لگاکر اسے برائے فروخت کردیا تھا۔اب نیا اعلان یہ کیا ہے کہ جوتوں کو نیلامی کیلئے رکھ دیا ہے،یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے خلاف مکمل مزاحمت ہے۔
آسٹریلیا کا ایک اور ٹیسٹ کرکٹر سرپر بائونسر پڑنے سے میدان بدر
آسٹریلیا کرکٹ کی ایک اور تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کیلئے اچھی نیوز یہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سر پر لگنے والی چوٹ سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ اب گابا برسبین کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار پائے ہیں۔وہ کل گابا میں پریکٹس کریں گے۔دوسرا و آخری ٹیسٹ 26جنوری سے گابا میں ہوگا ،جو پنک بال ڈے نائٹ ہوگا۔
شعیب ملک کی شادی عجلت میں ہوئی،ڈیزائنر کے ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی فاتح آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اہم ممبر گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ کے شروع میں کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز سے نکال دیا گیا ہے،اس کی وجہ بگ بیش میں ان کی مسلسل ناکامی ہے۔سٹیون سمتھ کپتانی کریں گے،پیٹ کمنز سمیت ٹاپ بائولرز کو آرام دیا گیا ہے۔ون ڈے میچز 2 فروری،4 اور 6 فروری کو ہونگے۔