| | | | |

عثمان خواجہ میلبرن ٹیسٹ پاکستان کیخلاف کھیلیں گے،مقابلہ جنوبی افریقا سے پڑگیا،کیسے

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ میلبرن ٹیسٹ پاکستان کیخلاف کھیلیں گے،مقابلہ جنوبی افریقا سے پڑگیا،کیسے۔ناقابل تصور بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ اس وقت ایک ایسے موڈ پر ہیں کہ ان کا ایک ملک سے مقابلہ پڑا ہے اور یہ ریکارڈز میں ہے۔اعدادوشمار میں ہے۔عثمان خواجہ  2023 کے دوران  2689 ٹیسٹ گیندوں کا سامنا کیا۔یہ اس سال جنوبی افریقہ کی پوری ٹیسٹ ٹیم کے مقابلے میں صرف پچپن  گیندیں کم ہے، جس نے 2744  بالزکا سامنا کیا ہے۔آسٹریلیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے بلے بازی  کرتا ہے تو خواجہ کے پاس جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ گیندوں کی تعداد میں ہرانے کا موقع ہوگا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،ایم سی جی پچ کے بارے میں اہم نیوز،تصویر بھی آگئی

خواجہ کے لیے چیلنج یہ ہے کہ جنوبی افریقہ بھی باکسنگ ڈے پر ا بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میں حصہ لے رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر آسٹریلیا پہلے بائولنگ کرتا ہے اور جنوبی افریقہ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو خواجہ کو اعداد و شمار کو ہرانے کا موقع بھی نہ ملے گا۔

جنوبی افریقہ نے اس سال صرف تین ٹیسٹ کھیلے ہیں  ایک آسٹریلیا کے خلاف اور دو ویسٹ انڈیز کے خلاف۔شاید اسی وجہ سے خواجہ کے پاس  ہرانے کا موقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *