| | |

جنوبی افریقا کے کم اسکور کے باوجود کوہلی،شرما ناکام،میچ کا نتیجہ آگیا

تراونت پورم،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا کے کم اسکور کے باوجود کوہلی،شرما ناکا،میچ کا نتیجہ آگیا۔جنوبی افریقا کے خلاف محض 106 رنزکے تعاقب میں ویرات کوہلی اور بھارتی کپتان روہت شرما کی بیٹری فیل ہوگئی۔پروٹیز بائولرز نے 17 کےمجموعہ پر بھارت کے2 ٹاپ بیٹرز شکار کرکے سنسنی پھیلا دی ،کم اسکور کے باعث دبائو بڑھانہ سکے۔یوں جنوبی افریقا 3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹ سے ہارگیا،بھارت نے ابتدا سے برتری حاصل کی ہے۔روہت شرما 2 بالز کھیلنے کے ابوجود کھاتہ نہ کھول سکے۔ادھر ویرات کوہلی نے تو کمال ہی کیا۔9 بالز کھیلنے کے باوجود صرف3 رنز کے مہمان بنے۔

بدھ کے روز آئی سی سی پلیئرز ٹی 20 رینکنگ میں  دوسری پوزیشن پر آنے والے بھارت کے سوریا کمار یادیو نےکے ایل راہول کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا۔انہوں نے دوسری پوزیشن کے روز گویا جشن سا منایا۔بھارت نے مطلوبہ ہدف17 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا کیا۔کے ایل راہول 51 اور سوریا کمار 50 پر ناقابل شکست آئے۔

جنوبی افریقہ 9 رنز پر 5 آئوٹ،پھر مہاراج آگئے،اننگ اپ ڈیٹ

اس سے قبل جنوبی افریقا ٹیم پہلے کھیل کر  اگر چہ 9 رنزپر 5 وکٹیں کھوگئی تھی لیکن اس کے باوجود ٹیم نے 20 اوورز پورے کھیلے اور 8 وکٹ پر 106 اسکور بنائے۔کپتان تیمبا باووما سمیت 4 کھلاڑی صفر پر گئے۔وین پارنل نے 24 اور کیشو مہاراج نے 41 رنزکی مزاحمت کرکے اپنی ٹیم کو مکمل سبکی سے بچالیا۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *