کولمبو کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی 12 ویں کھلاڑی بن گئے،میدان میں سپر مین کی طرح انٹری کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ سپر 4 میں آخری میچ جاری ہے۔بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش۔ڈیڈ ربڑ میچ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ادھر بھارتی ٹیم نے ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں،ان میں نمایاں یہ تھی کہ ویرات کوہلی نہیں کھیل رہے۔اب دیکھنے والوں کیلئے اہم منظر یہ تھا کہ ویرات کوہلی ٹویلتھ مین (12ویں کھلاڑی) کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ورلڈ لیول کے ٹاپ پلیئر،77 انٹرنیشنل ہنڈرڈ کرنے والے ویرات کوہلی ہاتھ میں بیگ اٹھائے ،دوسرے ہاتھ کا مکا بنائے ایسے داخل ہوئے جیسے کچھفتح کرنے والے ہیں۔
ایشیا کپ شکست،بابر اعظم والد سے بات نہ کرسکے،پھر کیا ہوا
ادھر سوشل میڈیا پر اس کی پذیرائی ہے۔پاکستان میں میڈیا کا رویہ کچھ اور ہوتا ہے۔بھارتی اور انٹرنیشنل میڈیا میں اسے کچھ دوسرے انداز میں دیکھاجاتاہے،یہاں سرفراز احمد جیسے کھلاڑی کبھی یہ روپ دھاریں تو اچھے بھلے لوگوں کو توہین محسوس ہوتی ہے۔رضوان فیلڈنگ کرنے آگئے تھے تو ایک مخصوص گروپ نے گروہی سیاست کی اور میڈیا پر اچھالا تھا۔اب اس میچ میں ایک موقع پر ویرات کوہلی بھی فیلڈنگ میں نظر آئے۔