احمد آباد۔کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی پھر افق پر نمایاں،رائل چیلنجرز بنگلورو پھر آئی پی ایل چیمپئن۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل 2026 میں اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا ہے۔دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورور(آر سی بی ) نے فائنل میں شمبان گل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو وکٹوں سے ہرادیا۔ایک بار پھر بھارتی افق پر ویرات کوہلی کا سکہ چمکا ہے۔ان کی فیصلہ کن اننگ نے مشکل پچ پر ٹیم کی کامیابی یقینی بنادی۔
احمد آباد سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آر سی بی کے کپتان راجیت پتی دال نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔گجرات ٹائنٹنز کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات میں رہی۔99 تک 5 وکٹیں گرنے سے کوئی پرابلم نہیں تھی لیکن اس کے بعد کے بیٹرز بھی فلاپ تھے۔ٹیم 8 وکٹ پر 155 رنز تک محدود ہوگئی۔شبمان گل 10 کرسکے۔جوس بٹلر نے 19 کئے۔واشنگٹن سندر نے 50 رنزکی اننگ کھیلی۔اننگ میں صرف 3 چھکے تھے۔ارشد خان نے 15 رنزکی اننگ میں 2 اور راشد خان نے 7 رنزکی اننگ میں ایک چھکا لگایا۔آر سی بی کے راسخ سلام نے 27 رنز دے کر 3 اور ہیزل ووڈ،بھونشور کمار نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے62 رنز کے آغاز سسے اپنے عزائم کا اظہار کیا لیکن جی ٹی نے ایک رن کے اندر 2 وکٹیں اور پھر 91 تک کل ملا کر 4 وکٹیں لے کر واپسی کی۔ان کی راہ میں ویرات کوہلی بڑی رکاوٹ تھے۔ونکٹیش ایئر32 ،پڈی کل1،کپتان راجیت 15 اور کرنل پانڈیا ایک کرکے جاچکے تھے لیکن ٹم ڈیوڈ نے ویرات کوہلی کو جوائن کرلیا،اس دوران کوہلی نے 27 بالز پر اپنی ہاف سنچری مکمل کرلی۔گجرات کو اگلی کامیابی 132 پر ملی جب ٹم ڈیوڈ 24 رنزبناکر ارشد خان کا شکار بنے۔راشد خان کی 2 وکٹیں،محمد سراج،ربادا اور جیسن ہولڈر سب اپنا اثر نہ دکھاسکے۔رائل چیلنجرز بنگلورو نے ہدف18 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کرکے یہ فائنل 5وکٹوں سے جیت لیا۔ویرات کوہلی 42 بالز پر 75 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔3 چھکے اور 9 چوکے تھے۔
راجستھان رائلز کے نوجوان اورنج کیپ جیتنے والے سب سے کم عمر نوجوان بنتے ہی ویبھو 75سوریاونشی نے تاریخ رقم کی۔
