کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقی کپتان کے آئوٹ ہوتے ہی ویرات کوہلی کا اپنے کھلاڑیوں کو کیسا اشارہ،جشن سے بھی روکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کے قائممقام کپتان ڈین ایلجر کے دوسری اننگ میں آئوٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے اچانک اپنے کھلاڑیوں کو جشن منانے سے روک دیا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں گریں،صورتحال کیا
ویرات کوہلی نےا س کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو بڑا خوبصورت اشارہ کیا اور پھر پیار بھرے انداز میں کہا کہ ان کو عزت،پیار اور احترام دو،کھلاڑیوں کو پھر یاد آیا کہ ڈین ایلجر کا یہ آخری ٹیسٹ اور آخری اننگ ہے۔انہوں نے اس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔
بھارتی کھلاڑی بھاگے بھاگے ان کے پاس گئے،انہیں گلے لگایا اور عزت کے ساتھ میدان سے باہر جانے دیا۔ویرات کوہلی بھی بھاگتے آئے اور ان سے پرجوش گلے ملے۔
خوبصورتی یا کچھ اور ،بھارت کی 6 وکٹیں صفر رنز کے اندر ،ٹیم آؤٹ
کیپ ٹائون ٹیسٹ کا فیصلہ کل میچ کے دوسرے ہی روز متوقع ہے۔بھارت اس وقت ٹاپ پر ہے۔جنوبی افریقا 62 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کرے گا،اسے 36 رنزکا خسارہ ابھی بھی ہے۔ایک دن میں 23 وکٹیں گریں۔جنوبی افریقا پہلے 55 پر باہر ہوا۔پھر بھارت جو 4 وکٹ پر 153 پر تھا،اسی 153 پر مزید 6 وکٹ گنواکر آئوٹ ہوگیا،اسے پھر بھی 98 رنزکی برتری ملی تھی۔
جنوبی افریقا نے 135 سالہ بد ترین ریکارڈ بنوالیا،ٹیسٹ کرکٹ کی توہین کی سزا،کرما ہوگیا