| | | | |

دورہ سری لنکا،فوٹو سیشن چیمپئن جیسا،مسکراہٹیں کیسی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

دورہ سری لنکا،فوٹو سیشن چیمپئن جیسا،مسکراہٹیں کیسی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا فوٹو سیشن ہوگیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سال بغیر فتح کے گزارنے والی ٹیم کا فوٹو سیشن ایسے ہوا ہے،جیسے شاید اس فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہو۔خیر بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیلئے اڑان بھرنے والی ہے۔

پاکستان کا دورہ سری لنکا،میچز گزشتہ سال کی تاریخوں پر،22ویں سیریز،مکمل ریکارڈز

پاکستانی ٹیم اس سال بھی 16 جولائی سے سری لنکا میں گال ٹیسٹ میچ کھیلی تھی۔گزشتہ سال بھی 16 جولائی کو شروع ہونے والا گال ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا،اس کے بعد سے قومی ٹیم فتح کو ترس گئی۔ایک ٹیسٹ میں سری لنکا،3 میں انگلینڈ نے شکست دی۔نیوزی لینڈ سے بھی شکست ہوگئی۔ایک میچ ڈرا کھیلا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے  اس بار بھی 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔پہلا میچ 16 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کھیلاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *