سڈنی ،کرک اگین رپورٹ
وقار یونس نے گڈبائی کہدیا،لمبے سفرپر روانہ،کہاں اتررہے،کوہلی ریتائرمنٹ منصوبہ آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بائولر وقار یونس کے لئے بھارتی ویزا مسئلہ نہیں رہا،وہ آسٹریلیا سے پرواز پکڑچکے ہیں۔براستہ جنوبی افریقا،دبئی وہ بھارت پہنچیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ گڈبائی کہنا کبھی آسان نہیں ہوتا لیکن یہ ایک بڑا ایونٹ ہے،اس لئے ایئرپورٹ پر موجود اپنی اہلیہ کو گڈ بائی کہتا ہوں۔سٹار سپورٹس،آئی سی سی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ایسے ایونٹ کیلئے موقع دیا،جہاں 6 ہفتے میں کوالٹی کرکٹ بھی ہوگی اور کچھ اور لمحات بھی۔
آج سے 13 ویں کرکٹ ورلڈکپ کے وارم میچز شروع،6 ٹیمیں ایکشن میں،پاکستان شامل
جنوبی افریقا کے فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا نے کہا ہے کہ اس بار ہمیں یقین ہے کہ ہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ جیت جائیں گے۔پروٹیز کبھی فائنل نہیں کھیلے۔
ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ منصوبہ آگیا۔اے بی ڈی ویلیئرز کہتے ہیں کہ اگر بھارت نے یہ ورلڈکپ جیت لیا تو ویرات کوہلی ریٹائر ہوجائیں گے۔یہ الگ بات ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ ایک روزہ کرکٹ سے ہوگی۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اور افغانستان پیسر نوین الحق بھی ریٹائرمنٹ پلان دے چکے ہیں۔
ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود افغان پیسر،بنگلہ دیشی کپتان کا ریٹائرمنٹ اعلان