بنگلور،کرک اگین رپورٹ
وقار یونس کی ٹپس کا نتیجہ یا پھر نالائق شاگرد،پڑھنے والے جواب دیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈربائولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل سابق لیجنڈری بائولروسابق کوچ وقار یونس سے ملے۔بنگلور میں ہونے والی میٹنگ میں وقار یونس نے پیسرزکے ساتھ طویل گپ شپ کی۔اب اس کے ساتھ ظاہر ہے کہ ہیڈلائنز تو یہی لگنی تھیں کہ ماضی کے لیجنڈریپیسروقار یونس موجودہ بائولرز کو نہایت ہی اہم ترین ٹپس دے رہے ہیں۔
بنگلور میں آسٹریلیا کے اوپنرز مچل مارش اورڈیوڈ وارنر نے ان 2 سمیت سب کی ٹھکائی کی ہے۔یہ جاری ہے۔سوال یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ جیسے سب سے بڑے گلوبل ایونٹ میں پاکستانی گیند باز کیا کررہے ہیں۔حارث رئوف 150 اور 148 کی تیز سپیڈ پکڑرہے ہیں لیکن وکٹ کو سمجھنے سے شاید فیل ہیں کہ یہاں پیس نہیں عقل درکار ہے۔
سوال اب یہ ہوتا ہے کہ شاہین اور حارث نے وقار یونس کی ہدایات پر ہو بہو عمل کرکے پاکستان کو یہاں تک پہبچایا ہے اور یا پھر انن کی ہدایات پلے نہیں پڑیں اور نالائق شاگردوں کی طرح بالز کررہے ہیں۔
اس کا جواب پم پڑھنے والوں پر چھوڑتے ہیں۔آسٹریلیا کا اسکور 25 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 172 ہوگیا تھا۔