دبئی،کرک اگین رپورٹ۔وسیم اکرم بھارت کی سچی جیت کے دعویدار بن گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کردی۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ وسیم اکرم بھارتی فتح کے حقیقی،ایماندار ہونے کے ترجمان بن گئے۔ساتھ میں پاکستان کرکٹ سسٹم پر طنز کے تیر برسادیئے۔
دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت اور چیمپئن بننے کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ یہ ہوتی ہے حقیقی کارکردگی،بھارت گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ جیتا،ایک میچ بھی نہیں ہارا اور اب چیمپئنز ٹرافی میں بھی ناقابل شکست رہا۔کوئی ایک میدان،کوئی ایک پچ یا ایک مقام پر رہنے کو ایڈوانٹج کا نام دے رہا تھا لیکن یہ سب فضول باتیں ہیں،اس لئے کہ بھارت نے مسلسل 5 میچز جیت کر اپنی مہچ ثبت کی ہے۔یہ سسٹم ہے،اوپر والے آتے جاتے رہتے ہیں لیکن سسٹم اپنے مدار پر چلتا ہے،یہی بھارتی کرکٹ تسلسل کی نشانی ہے۔پاکستان میں اس کے الٹ حال ہے،ایک گیا،دوسرا آیا،پورا سسٹم ہی بدلا گیا،بھائی اپنی ٹیم ضرور لائو لیکن پہلے سے جو سسٹم لاگو ہواکرتا ہے،اسے چلنے دیں۔
وسیم اکرم،وقار یونس نے چیمپئنز ٹرافی کی پاکستانی میزبانی،انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا اور پورے پاکستان اور اداروں کو مبارکباد دی۔