نیو یارک ،کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم کا پہلا امریکن فٹبال میچ،کہاں تکلیف،کیسا تجربہ ،ان کی زبانی
کرکٹ کے سلطان وسیم اکرم نے امریکا میں پہلی این ایل ایف فٹبال میچ دیکھا،ٹریفک میں 2 گھنٹے پھنسے رہے۔میچ کی شروع میں سمجھ کم آئی لیکن پھر رفتہ رفتہ سمجھنے لگے اور زندگی کا بڑا تجربہ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب ایکس پر لکھا ہے کہ بڑا منفرد تجربہ تھا۔پاکستانیوں کو طنز بھی کئے اور خوش بھی تھے۔
میں ہوں وسیم اکرم ۔میں پہلی بار امریکن فٹبال کا میچ دیکھنے آیا ہوں ،90 ہزار افراد میچ دیکھ رہے ہیں اور میں 2 گھنٹے ٹریفک میں پھنسا رہا ہوں۔2 بجے میچ ہے اور صبح 8 بجے سے لوگ آئے ہیں۔
https://x.com/wasimakramlive/status/1835830673933832516?s=08
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرے لئے بڑا تجربہ ہے۔میں اسے شیئر کرتا رہوں گا لیکن میں یقین نہیں کرسکتا کہ میں 2 گھنٹے ٹریفک میں رہوں گا۔
واشنگٹن کمانڈرز بمقابلہ نیویارک جائنز کا میچ ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ زبردست ماحول ہے۔ترانے بجے ہیں اور کیا سین ہیں۔بڑے کرکٹ میچز دیکھے ہیں۔اگرچہ مجھے سمجھ تو تھوڑی آرہی ہے لیکن ناقابل یقین تجربہ ہے ۔
وسیم اکرم پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے کیوں شرمندہ
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 136 مقام پر چیکینگ بھی نہیں ہوئی اور لائن میں کوئی لمبا بھی نہیں لگے۔
میچ اچھا ہوا۔بڑی بڑی بنز موجود ہیں۔فینز نے ہماری طرح بوتلیں و دیگر کچرا باہر نہیں ڈالا۔بن کے اندر ڈالا ہے۔
این ایل ایف میچ کا تجربہ اچھا رہا۔بہت مزا آیا۔