وسیم اکرم پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے کیوں شرمندہ
لاہور،کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے کیوں شرمندہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر شرمندہ ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ ایسی کرکٹ سے تکلیف ہوئی اور ایسی شکست ناقابل قبول ہے۔پاکستان کرکٹ یہاں تک جائے گی۔سوچا بھی نہیں تھا لیکن یہ سب ہم دیکھ رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے گراس روٹ لیول ختم ہوا ہے۔
پاکستان اپنی ٹیسٹ تاریخ مین پہلی بار 6 شکستوں اور 4 ڈرا میچز کےبعد 10 میچز سے ہوم میدانوں میں جیت سے محروم ہے۔اب بنگلہ دیش سے شکست کے بعد تمام سابق کرکٹرز ہل کر رہ گئے ہیں۔