ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرےٹیسٹ کے پہلے روز ہی آل آئوٹ کردیا لیکن
ٹرینٹ برج،ناٹنگھم:کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرےٹیسٹ کے پہلے روز ہی آل آئوٹ کردیا لیکن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آل آئوٹ کردیا۔اس حد تک تو بڑی بات ہے لیکن انگلینڈ نے پہلے ہی روز 416 رنزبنالئے۔
ناٹنگھم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا۔پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔انگلینڈ نے روایتی تیز رفتاری دکھائی اور دن بھر کے 88.3 اوورز میں 416 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پہلے روز کے کھیل کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا۔زک کرولی صفر پر گئے لیکن بین ڈکٹ نے 59 بالز پر 71 رنزبنائے لیکن اولی پوپ کی سنچری زیادہ قبل ذکر ہے۔وہ 121 رنزبناگئے اور صرف167 گیندیں کھیلیں۔بین سٹوکس نے 104 بالز پر69 رنزکی اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف نے 98 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔2 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ پہلے ہی جیت چکا۔