پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کومدد مل گئی،اب خود بھی کچھ کرنا ہوگا،ایک سیشن گزرگیا۔بارش نے ویسٹ انڈیز کیلئے کافی آسانی کردی ہے،اب ایک شکست سے بچائوکیلئے اسے بھ ہمت دکھانی ہوگی۔ہورٹ آف سپن میں جاری دوسرے وآخری ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ویسٹ انڈیز کو 365 رنزکے بڑے ہد ف کی تکمیل کیلئے مزید 289 اسکور بنانے ہیں۔76 رنز2 وکٹ سے اننگ شروع نہ ہوسکی۔بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ نے پہلے سیزن کاکھیل لپیٹ دیا ہے۔
اب دوسرا اور تیسرا سیشن ہوگا۔اس کے لئے 64 اوورز مختص کئے گئے ہیں۔مقامی وقت کے مطابق کھیل دوپہر سوا ایک بجے،پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے 11 بجے شروع ہوسکتا ہے۔
مصباح اور ذکا اشرف کی ملاقات ،ایک پیشکش مسترد،ایک عہدہ قبول
سوال یہ ہے کہ کیا ویسٹ انڈیز بھارت سے میچ بچاپائے گا،اس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت کو ابتداسے ہی دھچکا لگ سکتا ہے۔بھارتی ٹیم کو اس کا ادراک ہے،اس لئے وہ میچ جیتنے اور سیریز 0-2 سے اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا حصہ ہے۔