عمران عثمانی ۔ویسٹ انڈیز رواں صدی میں پاکستان سے کبھی سیریز جیتا،پاکستان میں 35 سال سے ناکام،19 برس بعد ریڈ بال کرکٹ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی کہانی 1958 سے شروع ہوتی ہے اور 2021 تک ہے۔ اب جب اس سال سیریزہوگی تو یہ کہانی 2025 کا باب بند کرے گی تو 2021 تک کھیلے گئے 54 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے21 جیتے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 18 ٹیسٹ میچز میں کامیاب ہوئی ہے۔ 15 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان کے ٹیم کا ہائی سکور 657 اور کم اسکور 77رہا ہے، تو یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کے دو عشروں کی کمزوری کے باوجود واضح برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، یا اگر کامیاب ہوئی بھی ہے تو اس سے قبل کا خسارہ اتنا زیادہ تھا کہ اسے پورا کرتے میں وقت لگا ہے کہ اب صرف تین ٹیسٹ میچز کی فتوحات کی برتری اسے حاصل ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ٹیسٹ سیریز کی تاریخ 63 سال پرانی ہے لیکن اب تک دونوں کو 67 سال ہو چکے لیکن چونکہ ابھی ایک سیریزہونی ہے تو ہم 63 سالہ تاریخ کی بات کریں تو 18 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں ۔ان میں سے پاکستان کے نام 6 سیریز ہوئی ہیں اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے پانچ ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ڈرا ٹیسٹ سیریز کی تعداد 7 ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری بار ٹیسٹ سیریز کب ہاری۔ یہ اہم سوال ہے تو آپ کو اس کا جواب دے دیتے ہیں۔ 25 سال پہلے جی ہاں۔ سال تھا2000۔ مئی کا مہینہ تھا ۔پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ایک صفر سے جیتی۔ دو ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اس کے بعد سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ پاکستان پہنچ گیا
مئی 2000 کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان7 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں ۔ان میں سے پاکستان نے چار جیتیں ہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوئی نہیں جیت سکی۔ تین سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔آخری بار دونوں ممالک کے درمیان 2021 میں جو ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ۔ وہ ویسٹ انڈیز میں تھی۔ ایک ایک سے ڈرا رہی۔ سوال ہوگا ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں آخری ٹیسٹ سیریز کب کھیلی اور پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں وہ کب سامنے آئی، تو اس کا بھی جواب دے دیتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سکواڈ کا اعلان،ملتان میں 2 ٹیسٹ کا شیڈول آگیا
متحدہ عرب امارات میں دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر 2016 میں جو ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ۔پاکستان نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔ پاکستان میں ویسٹ انڈیز نے آخری بار جو ٹیسٹ سیریز کھیلی اس کا سال 2006 تھا۔
یہ سیریز پاکستان صفر دو سے جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں 1959 سے 2006 کے درمیان جو 21 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، ان میں سے پاکستان 9 میں فاتح رہا ہے ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف چار ٹیسٹ میچ جیت سکی ہے ،لیکن آپ کو سن کے یہ حرت ہوگی کہ پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈز میں کبھی 500 کا مجموعہ سکور نہیں کر سکی۔ اس کا ہائی سکور اپنے ملک میں 485 اور کم سے کم سکور 77 ہے۔
اہم بات آپ کو بتاتے چلیں، پاکستان کی سرزمین پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک سات ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں۔ ان میں سے پاکستان اپنے ملک میں سات میں سے چار نہیں صرف تین جیتا ہے۔ یعنی اکثریت سے کم جیتا ہے ،تو کیا ہارا ہے۔ نہیں ،نہیں۔ تین سیریز ڈرا کھیلی ہیں۔ ایک سیریز ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیتی ہے۔ اس کی خوش قسمتی اور پاکستان کی بدقسمتی 1980 کے دور کی ہے۔ نومبر 1980 سے شروع ہونے والے اس دورے میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔ ویسٹ انڈیز نے ایک صفر سے سیریز جیتی ۔تین ٹیسٹ ڈرا ہو گئے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1959 میں پہلی ٹیسٹریز کھیلی ۔جیت گیا ۔اس کے بعد اپنے ملک میں 1975 کی سیریز اس نے ڈرا کھیلی ۔1986 کی سیریز بھی ڈرا کھیلی۔ 1990 کی ٹیسٹ سیریز بھی ڈرا ہوئی۔ پھر اس کے بعد 1997 کی سیریزپاکستان تین صفر سے جیتا ۔کلین سویپ کیا ۔پھر اس کے بعد 2006 کی ٓٓخری سیریز جو تین میچز کی تھی ،پاکستان دو صفر سے جیتا ،ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔
پاکستان اپنے ملک میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ نومبر 2006 میں جو شروع ہوا تھا ، وہ جیتا تھا ۔کراچی میں پاکستان نے 199 رن زسے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل کھیلے گئے 19 نومبر سے شروع ہونے والے ملتان کاٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔ یہ 19 نومبر 2006 کی بات ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں فیصل آباد کے مقام پر 1990 میں کامیابی حاصل کی تھی اور پاکستان سات وکٹ سے ہارا تھا ،اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر کبھی ٹیسٹ نہیں جیت سکی، اس نے دو ٹیسٹ ڈرا کھیلے اور پاکستان اس کے مقابلے میں چھ ٹیسٹ جیت گیا۔